وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت 1845 افراد کو 5 ارب سے زائد کے قرضے جاری

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت اب تک 1845 افراد کو مجموعی طور پر 5 ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آئندہ چار برسوں کے دوران اس پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے رعایتی شرح پر قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

اب تک موصول ہونے والی 25,304 درخواستوں میں سے 8,990 درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں، جن کی مجموعی مالیت 37 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنا گھر پروگرام شروع، کم آمدنی والوں کے لیے آسان اقساط پر گھروں کی سہولت، وزیراعظم کا بڑا اعلان

اجلاس میں وفاقی سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور سیکریٹری قانون و انصاف نے کمیٹی اراکین کو وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے فریم ورک، اس کے نفاذ اور ہاؤسنگ فائنانس و فورکلوژر قوانین میں مجوزہ اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے مطابق یہ پروگرام ایک سبسڈی شدہ ہاؤسنگ فائنانس اسکیم ہے، جس کے تحت پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے افراد کو ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کیا جائے گا۔

اس قرض پر 5 فیصد مقررہ مارک اپ ہوگا جبکہ واپسی کی مدت 20 سال رکھی گئی ہے۔ فائنانسنگ کا تناسب 90:10 ہوگا۔

مزید پڑھیں: اپنا گھر بنانے کے لیے ایک کروڑ روپے تک کا قرض، ماہانہ کتنی قسط ادا کرنا ہوگی؟

وزارت نے واضح کیا کہ بینکوں کے خدشات کم کرنے، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور مارگیج فائنانس سیکٹر کی پائیدار ترقی کے لیے فورکلوژر اور ریکوری قوانین میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔

کمیٹی ارکان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں ہاؤسنگ فائنانس کا شعبہ تاحال غیر ترقی یافتہ ہے، جس کے لیے ساختی اصلاحات، مضبوط فورکلوژر و ریکوری نظام اور ایک سازگار ریگولیٹری ماحول کی ضرورت ہے تاکہ مالی ادارے ہاؤسنگ قرضوں میں زیادہ حصہ ڈال سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘