پاکستانی حج مشن کی دیانتداری کی مثال، گم شدہ رقم عازمِ حج کے حوالے

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی حج مشن کے ’گم شدہ اشیا مرکز‘ نے ایمانداری اور ذمہ داری کی مثال قائم کرتے ہوئے جدہ ہوائی اڈے پر گم ہونے والی 4308 سعودی ریال رقم ایک پاکستانی عازمِ حج کو واپس لوٹا دی۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب میں عازمین حج کے لیے ڈیجیٹل سہولتوں میں اضافہ

مکہ مکرمہ میں مرکز کے شفٹ نگران رانا مجاہد کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے عازمِ حج عثمان شاہد سعودی فضائی پرواز کے ذریعے جدہ پہنچے تھے جہاں ان کی احرام والی بیلٹ گم ہو گئی۔ اس بیلٹ میں 4308 سعودی ریال موجود تھے جن کی مالیت پاکستانی کرنسی میں قریباً سوا 3 لاکھ روپے بنتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جدہ ہوائی اڈے پر تعینات پاکستانی حج مشن کے ٹیم نگران حیدر علی کو یہ بیلٹ ملی، تاہم اس میں کوئی شناختی دستاویز موجود نہیں تھی۔ امانت کو محفوظ طریقے سے مکہ مکرمہ منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب عثمان شاہد نے مکہ پہنچ کر اپنی گم شدہ بیلٹ کی اطلاع درج کروائی۔ بعد ازاں دی گئی نشانیوں، رقم کی درست تفصیلات اور دیگر معلومات کی مکمل جانچ کے بعد رقم اور بیلٹ ان کے حوالے کر دی گئی۔

رقم واپس ملنے پر عازمِ حج عثمان شاہد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حج مشن، حکومتِ پاکستان اور سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رقم گم ہونے پر وہ شدید پریشان تھے، تاہم متعلقہ عملے نے بھرپور تعاون کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستانی عازمینِ حج مسجد الحرام میں نماز جمعہ کی تیاریوں میں مصروف

رانا مجاہد نے کہا کہ پاکستانی حج مشن عازمینِ حج کی خدمت اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے سرگرم ہے۔ انہوں نے عازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی قیمتی اشیا کی حفاظت کریں اور کسی بھی گمشدگی کی صورت میں فوری طور پر گم شدہ اشیا مرکز سے رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں