پیٹرول فی لیٹر 14 روپے 92 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان، ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے کی توقع
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران امریکا جنگ کی وجہ سے آبنائے ہرمز بند ہونے سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔














