چینی سرمایہ کاروں کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں سمیت مختلف شعبوں میں دلچسپی کا اظہار

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ ون آن ون بی ٹو بی ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا وژن ایم او یوز اور معاہدوں کو عملی شکل دینا ہے اور حکومت اس مقصد کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔

ملاقاتوں کے دوران چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں، بیٹریز اور جدید انرجی اسٹوریج بیٹریز کی اسمبلنگ اور مقامی مینوفیکچرنگ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ہارون اختر خان نے بتایا کہ ای وی بیٹری پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی، جبکہ ایم او یوز اور جوائنٹ وینچرز پر مکمل فالو اپ کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی اور اس سے مقامی صنعت کو مزید مضبوطی ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا ہدف مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا اور جدید لیتھیم آئن اور سوڈیم آئن بیٹریز کو صنعتی اور روزمرہ استعمال میں لانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جدید بیٹری ٹیکنالوجی اور الیکٹرک وہیکل سیکٹر کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، اور پاکستان و چین کے درمیان صنعتی تعاون تیزی سے نئی اقتصادی شراکت داری کی شکل اختیار کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp