عاطف اسلم کے کنسرٹ میں مداح خاتون سیلفی لینے اسٹیج پر چڑھ گئی، پرفارمنس روکنی پڑی

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عاطف اسلم کے کراچی میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران اس وقت مختصر ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جب ایک خاتون مداح اسٹیج پر چڑھ گئیں اور گلوکار کے ساتھ سیلفیاں بنانے لگیں۔

یہ واقعہ ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب میں ہونے والی پرفارمنس کے دوران پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم گانا پیش کررہے تھے کہ اسی دوران ایک خاتون مداح اسٹیج پر پہنچ گئیں۔ گلوکار نے ابتدا میں خوشگوار انداز اپناتے ہوئے مداح کے ساتھ تصویر بنوائی اور ماحول کو دوستانہ رکھنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل فائنل سے قبل رنگا رنگ تقریب کی تیاریاں، عاطف اسلم، آئمہ بیگ آواز کا جادو جگانے کے لیے تیار

تاہم صورتحال اس وقت تبدیل ہوگئی جب خاتون پہلی تصویر کے بعد بھی اسٹیج سے نیچے نہ اتریں اور مسلسل مزید سیلفیاں لینے کی کوشش کرتی رہیں۔ ایونٹ عملے نے متعدد بار انہیں واپس جانے کا اشارہ دیا لیکن وہ عاطف اسلم کے قریب آتی رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maira Junejo (@mairajunejo)

بعد ازاں منتظمین اور سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کرتے ہوئے خاتون کو اسٹیج سے نیچے اتارا، جس کے بعد کنسرٹ دوبارہ معمول کے مطابق جاری رہا۔

واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں، جہاں صارفین نے کنسرٹس میں سیکیورٹی اور ہجوم پر قابو پانے کے انتظامات پر سوالات اٹھائے۔ کئی افراد نے فنکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 11 ترانہ: عاطف اسلم اور آئمہ بیگ ایک ساتھ جلوہ گر، نئی آوازیں بھی شامل

یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی لائیو کنسرٹ کے دوران مداح اسٹیج تک پہنچ گئے ہوں، تاہم حالیہ واقعے نے ایک بار پھر بڑے عوامی پروگرامز میں سیکیورٹی انتظامات کی اہمیت اجاگر کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلگت بلتستان کی خواتین کوہ پیماؤں نے 7 ہزار 27 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی سر کرلی

چین میں مشینوں کی حکمرانی؟ روبوٹکس انقلاب نے نئی بحث چھیڑ دی

54 سالہ اداکارہ حمیرا بانو رشتۂ ازدواج میں منسلک، شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

‘بغیر ٹیلی پرامپٹر ایک لفظ نہیں بول سکتے’، امریکی سفیر کا بھارتی وزیراعظم پر طنز

امریکا کینیڈا تجارتی مذاکرات ناکام، ٹرمپ کی ٹیرف بڑھانے کی دھمکی

ویڈیو

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

مولانا ڈیزل اور یہودی ایجنٹ سے اتحاد تک، کیا فضل الرحمان اور عمران خان کا ایک اسٹیج پر آنا کارکنوں کو قبول ہوگا؟

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا