پلاسٹک سرجری کی افواہوں پر خود بھی یقین کرنے لگی تھی، کیارا اڈوانی

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ اپنے بارے میں پھیلنے والی پلاسٹک سرجری کی افواہوں پر خود بھی یقین کرنے لگیں تھیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے گھر بیٹی کی پیدائش

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیارا اڈوانی نے بتایا کہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہوئیں، جن پر متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے چہرے کی سرجری کروائی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ مسلسل تبصروں اور تنقید کے باعث وہ کچھ وقت کے لیے خود بھی سوچنے لگیں کہ شاید واقعی ان کے چہرے میں کوئی تبدیلی آگئی ہے۔ تاہم بعد میں انہیں احساس ہوا کہ یہ صرف افواہیں اور سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیاں تھیں۔

مزید پڑھیں: انیل کپور کا ڈائیلاگ ’جھکاس‘ کس فلم سے زبان زد عام ہوا؟

کیارا اڈوانی کا کہنا تھا کہ وہ عموماً منفی تبصروں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرتی ہیں، لیکن بعض اوقات ایسی باتیں جذباتی طور پر متاثر بھی کرتی ہیں۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ فنکار بھی انسان ہوتے ہیں اور ان کے بھی جذبات ہوتے ہیں، اس لیے سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp