امریکا ایران مذاکرات میں پیشرفت: ایران کی جانب سے جواب پاکستان کو موصول

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بتایا ہے کہ ایران کی جانب سے جواب موصول ہوگیا ہے، تاہم میں اس کی مزید تفصیل میں نہیں جاؤں گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مانومنٹ میں منعقدہ معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے کی تقریب کی سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی جانب سے امریکا کو مذاکرات کے حوالے سے جواب موصول ہونے کی تصدیق کی تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایران کے ساتھ معاملات آگے نہ بڑھے تو آپریشن پروجیکٹ فریڈم پھر شروع کردیں گے، صدر ٹرمپ کی دھمکی

اس سے قبل خبر ایجنسی اے ایف پی نے ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا ایران نے امریکا کی جانب سے خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کی گئی تجویز پر اپنا جواب پاکستان کے ذریعے بھیج دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کے مطابق، ‘اسلامی جمہوریہ ایران نے آج پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے تازہ ترین مسودے پر اپنا جواب ارسال کیا ہے، جس کا مقصد جنگ کا خاتمہ ہے۔’ تاہم اس جواب کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp