کیارا اڈوانی کو پوسٹ پارٹم کے دوران ہر چھوٹی بات پر رونا کیوں آتا تھا؟

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیارا ایڈوانی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی بعد از زچگی (پوسٹ پارٹم) کی مشکلات اور اس دوران اپنے شوہر سدھارتھ ملہوترا کی جانب سے ملنے والی جذباتی حمایت کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔

کیارا اڈوانی نے بتایا کہ ان کی بیٹی سرایاہ کی پیدائش 15 جولائی 2025 کو ہوئی، اور اس کے بعد کا وقت ان کے لیے جذباتی طور پر کافی مشکل رہا۔ ان کے مطابق اس دوران ان کے جذبات انتہائی غیر مستحکم تھے اور معمولی باتیں بھی انہیں رلا دیتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے گھر بیٹی کی پیدائش

پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں ان کے شوہر اپنی فلم کی تشہیری مصروفیات کے باوجود رات دیر سے گھر آتے تھےلیکن پھر بھی بچے اور ان کے ساتھ وقت گزارتے اور صبح دوبارہ کام پر چلے جاتے تھے۔

کیارا کے مطابق اس دوران ہر چھوٹی بات انہیں جذباتی طور پر متاثر کرتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر نے مشورہ دیا تھا کہ انہیں روزانہ رات کے وقت ڈرائیو پر لے جایا جائے تاکہ وہ تازہ ہوا لے سکیں اور گھر کے معمولات سے کچھ دیر کے لیے باہر آ سکیں۔ کیارا کے مطابق سدھارتھ انہیں روزانہ رات کو گاڑی میں گھمانے لے جاتے تھے جو ان کے لیے ذہنی سکون کا باعث بنتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہناز گل نے کیا واقعی سدھارتھ کی موت سے فائدہ اٹھایا؟

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس دوران انہیں کبھی کبھار صرف اپنے دل کی باتیں کرنے کی ضرورت ہوتی تھی۔ ان کے مطابق یہ وقت ان کی زندگی میں جذباتی طور پر ایک اہم تبدیلی کا مرحلہ تھا۔

واضح رہے کہ کیارا اڈوانی نے بیٹی کی پیدائش کے صرف پانچ ماہ بعد دوبارہ کام شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حمل کے دوران انہوں نے فلم Toxic پر تقریباً سات ماہ تک کام کیا، جس میں انہوں نے ایکشن مناظر بھی شوٹ کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں