امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 سے 15 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات متوقع ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران، تجارتی تنازعات اور دیگر عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران، امریکا مذاکرات بذریعہ پاکستان بدستورجاری، کیا صدر ٹرمپ دورہ چین کے موقع پر پاکستان آئیں گے؟
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی دعوت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان گزشتہ برسوں میں تجارتی ٹیرف، مشرق وسطیٰ کی جنگ اور تائیوان سمیت کئی معاملات پر شدید اختلافات رہے ہیں۔
🇨🇳🇺🇸⚡China confirms Trump will visit Beijing May 13 to 15 for talks with Xi Jinping after the summit was delayed by the Iran war. The visit comes amid a fragile ceasefire and global energy tensions.
Read 👇🏻 https://t.co/X5BiXUbCWo
— BigBreakingWire (@BigBreakingWire) May 11, 2026
چین تائیوان کو اپنے علاقے کا حصہ قرار دیتا ہے، جبکہ امریکا اس معاملے پر مسلسل دلچسپی رکھتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا دورہ اصل میں مارچ کے آخر یا اپریل کے آغاز میں ہونا تھا، تاہم ایران کے خلاف جنگی صورتحال پر توجہ مرکوز رکھنے کے باعث یہ دورہ مؤخر کردیا گیا تھا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اس دورے کے دوران چین پر ایران کے حوالے سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی کم کرنے پر بھی گفتگو ہوگی۔
مزید پڑھیں: چین میں ٹریفک کنٹرول کے لیے روبوٹ اہلکار تعینات، امریکا میں بھی اہم قانون سازی ہوگئی
چین ایرانی تیل کا ایک بڑا خریدار ہے اور اس کی متعدد آزاد ریفائنریز رعایتی نرخوں پر ایرانی خام تیل درآمد کرتی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی پرنسپل ڈپٹی پریس سیکریٹری اینا کیلی نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ دورہ علامتی اعتبار سے انتہائی اہم ہوگا۔
تاہم صدر ٹرمپ صرف علامتی مقاصد کے لیے سفر نہیں کرتے بلکہ امریکی مفادات کے لیے مزید بہتر تجارتی معاہدے بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کشیدگی میں کمی کی جانب اہم قدم قرار، چین کا خیر مقدم
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کے دورے میں خصوصی تقریبات، بیجنگ میں ٹیمپل آف ہیون کا دورہ اور شاہانہ سرکاری ضیافت بھی شامل ہوگی۔
واضح رہے کہ یہ 2017 کے بعد کسی امریکی صدر کا چین کا پہلا دورہ ہوگا۔














