اسلام آباد میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام، خاتون حملہ آور گرفتار، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد میں ممکنہ خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا کر ملک کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے ایک گرفتار خاتون کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ خاتون خودکش حملے کے مشن پر تھی اور اسے اسلام آباد میں ہدف دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور: فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، خاتون اور 2 بچے قتل، ملزم نے خودکشی کر لی

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد معصوم خواتین اور بچیوں کو ورغلا کر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ان کے بقول بلوچستان کی روایات میں خواتین کو اس نوعیت کی سرگرمیوں میں استعمال کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بچیوں کو تعلیم اور محفوظ مستقبل دینا چاہتی ہے، جبکہ دہشتگرد انہیں خودکش جیکٹس پہنا کر تشدد کی راہ پر ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار خاتون کو باعزت طریقے سے اس کے والد کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ کے مطابق دہشتگردوں نے خاتون کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے حملہ نہ کیا تو اس کے والد کو قتل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض عناصر بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے بلوچ بچیوں کا استحصال کر رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران گرفتار خاتون نے بتایا کہ اس کے کزن نے اسے تنظیم کے لیے کام کرنے پر مجبور کیا اور انکار کی صورت میں والد کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں مبینہ خاتون خودکش بمبار کی گرفتاری، دہشتگرد نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات

خاتون کے مطابق ابتدا میں وہ موبائل کارڈ اور کھانا پہنچاتی رہی، بعد میں معلوم ہوا کہ یہ سرگرمیاں کالعدم تنظیم کے لیے انجام دی جا رہی تھیں۔

خاتون نے کہا کہ اسے خودکش حملے کے لیے ذہنی طور پر تیار کیا گیا تھا، تاہم پولیس نے حراست میں لینے کے بعد اس کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے انٹیلی جنس اداروں کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروقت اقدام کے باعث نہ صرف ایک معصوم بچی کو بچایا گیا بلکہ ملک کو بھی بڑے سانحے سے محفوظ رکھا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘