پاکستانی نوجوان نے تاریخ رقم کر دی، بلغاریہ میں 375 بین الاقوامی طلبہ کے درمیان پہلی پوزیشن حاصل کر لی

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے جرمن/پاکستانی طالبِ علم ڈاکٹر محمد طحہٰ چیمہ نے بلغاریہ کی ایک معروف میڈیکل یونیورسٹی میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 375 بین الاقوامی طلبہ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ وہ یونیورسٹی کی تاریخ میں بطور بین الاقوامی طالب علم ٹاپ گریجویٹ قرار پانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

ڈاکٹر محمد طحہٰ چیمہ نے نہ صرف اپنی میڈیکل ڈگری امتیازی نمبروں کے ساتھ مکمل کی بلکہ اعلیٰ ترین GPA حاصل کرنے پر انہیں گریجویٹنگ کلاس 2026 کا ’ویلڈیکٹورین‘ بھی منتخب کیا گیا۔

گریجویشن تقریب کے دوران ڈاکٹر طحہٰ چیمہ نے الوداعی خطاب بھی کیا، جس میں انہوں نے بابائے قوم محمد علی جناح  کے الفاظ Unity, Faith, Discipline کو دہراتے ہوئے موجودہ عالمی تنازعات کے تناظر میں امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیا۔

یاد رہے کہ پروگرام کے آغاز میں 375 طلبہ نے داخلہ لیا تھا تاہم ڈاکٹر محمد طحہٰ چیمہ نے مسلسل محنت، شاندار تعلیمی کارکردگی اور غیر معمولی صلاحیتوں کی بدولت تمام طلبہ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے بھی باعثِ فخر سمجھی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp