پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے ٹکٹ 22 مئی بروز جمعہ سے آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شائقین ٹکٹ pcb.tcs.com.pk سے خرید سکیں گے جبکہ فزیکل ٹکٹوں کی فروخت کے لیے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری
سیریز کا پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
پی سی بی نے شائقین کی بڑی تعداد کو اسٹیڈیم لانے کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں مناسب رکھی ہیں۔ دونوں میدانوں میں جنرل انکلوژر کا ٹکٹ 200 روپے، فرسٹ کلاس 300 روپے، پریمیم 400 روپے اور وی آئی پی ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوگا۔
Get ready to enjoy the Pakistan vs Australia series! 🏏🔥
🎟️ Online tickets for the three-match ODI series will be available from Friday, 22 May at https://t.co/r1Y5gXriiG
Details regarding physical ticket sales will be announced soon 🗓️#PAKvAUS | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/tXQYlXrPEW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 12, 2026
راولپنڈی میچ کے لیے وی آئی پی گیلری کا ٹکٹ 1500 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اقبال اینڈ کے وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 1000 روپے جبکہ جناح اینڈ کے وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 1500 روپے میں فروخت کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کا میچ ڈرا ہوگیا
کارپوریٹ صارفین کے لیے ہاسپیٹیلٹی نشستیں بھی دستیاب ہوں گی، جس کے لیے دلچسپی رکھنے والے افراد پی سی بی ہیڈ آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔














