راولپنڈی میں 9 افراد کے قتل کیس کا فیصلہ، 4 ملزمان کو 5،5 بار سزائے موت

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کی حدود میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: بچوں کے سامنے ماں باپ اور دادی کو پھانسی دینے اور ذبح کرنے کا واقعہ، تہرے قتل کے پیچھے کون؟

عدالت نے 4 ملزمان کی 5،5 مرتبہ سزائے موت برقرار رکھتے ہوئے 3 مجرموں کو 5،5 مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج ماجد حسین گادھی نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان رب نواز، دانش اور اکرام کو مجموعی طور پر 5،5 بار عمر قید کی سزا دی۔ عدالت نے تمام مجرموں پر مجموعی طور پر 45 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جبکہ انہیں 14 سال قید کی اضافی سزا بھی بھگتنا ہو گی۔

مزید پڑھیے: صدر ٹرمپ خطرناک مجرموں کو سزائے موت دینے کے لیے فائرنگ اسکواڈ بحال کریں گے، امریکی محکمہ انصاف

عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزمان نے 25 جولائی 2020 کو گھروں میں داخل ہو کر ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو بے دردی سے قتل کیا تھا۔ مقتولین میں 5 خواتین، 3 کمسن بچیاں اور ایک مرد شامل تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کے لیے یہ ہولناک واردات انجام دی تھی۔

یاد رہے کہ ہائیکورٹ نے ایک سال قبل مقدمہ دوبارہ سماعت کے لیے ریمانڈ کرتے ہوئے نئی فیصلہ سازی کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا کے دوران گرفتار باپ بیٹے کی تشدد سے موت پر 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

عدالت نے مقدمے میں نامزد 5 ملزمان، قیصر، جاوید، وسیم، طاہر اور عابد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ان کو فوری گرفتار کیا جائے‘، ٹک ٹاک کے جنون میں گاڑی دریائے کنہار میں جاگری

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملہ: وزیراعظم نے ہائی لیول جے آئی ٹی تشکیل دے دی، 60 روز میں رپورٹ طلب

ناران: ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے سیاح نے گاڑی دریا میں اتار دی، ریفٹنگ والوں نے جان پر کھیل کر 4 افراد کو بچا لیا

الیکشن کمیشن نے قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو بیرونی سرپرستی حاصل رہی، مقصد پاکستان کے مؤقف کو نقصان پہنچانا تھا، انٹیلی جنس رپورٹ

ویڈیو

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

مودی کی آبی جارحیت پر پاکستان کا ایک بار پھر سخت ردعمل

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں