بنگلہ دیش کے سرحدی محافظ دستے (بی جی بی) نے شمال مشرقی ضلع ہبی گنج میں ایک بڑی کارروائی کے دوران بھارتی جائنٹ فریش واٹر جھینگے کے بچوں کی غیر قانونی اسمگلنگ ناکام بنا دی جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ ٹکہ بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو روسی مارکیٹ تک رسائی، سی فوڈ ایکسپورٹ میں بڑی پیش رفت
بی جی بی کے مطابق یہ کارروائی خصوصی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت مدھب پور سب ڈسٹرکٹ میں ڈھاکہ سلیٹ ہائی وے پر کی گئی جہاں خفیہ اطلاع پر نگرانی بڑھا دی گئی تھی۔
بی جی بی کے اہلکاروں نے صبح تقریباً 7 بجے دو ہائی ایس گاڑیوں اور ایک ٹرک کو روکا۔ تلاشی کے دوران گاڑیوں کے اندر موجود کارٹنوں میں بڑی مقدار میں بھارتی جھینگے چھپائے گئے تھے۔
مزید پڑھیے: ڈھاکہ یونیورسٹی: وزیراعظم بنگلہ دیش طارق رحمان کی طلبہ سے سیاسی استحکام کے فروغ میں کردار ادا کرنے کی اپیل
حکام کے مطابق یہ سامان بغیر کسی قانونی دستاویزات کے بھارت سے بنگلہ دیش اسمگل کیا گیا تھا، جسے فوری طور پر ضبط کر لیا گیا۔
بعد ازاں محکمہ ماہی پروری کے حکام کے ساتھ مل کر ضبط شدہ جھینگے کی بھونیوں کو کھوائی دریا میں چھوڑ دیا گیا تاکہ ماحول اور آبی وسائل کو محفوظ رکھا جا سکے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کا بھارت اور چین کے مہنگے بجلی منصوبوں پر نظرثانی کا فیصلہ
بی جی بی حکام نے خبردار کیا ہے کہ سرحد پار آبی مصنوعات کی غیر قانونی اسمگلنگ ملکی معیشت، ماحول اور مقامی ماہی گیری کے شعبے کے لیے نقصان دہ ہے۔ ادارے نے کہا ہے کہ انسداد اسمگلنگ کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی۔














