نئی آٹو پالیسی میں سستی چھوٹی گاڑیوں کی نئی کیٹیگری متعارف کرانے کی تجویز

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ پاکستان نئی آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی 2026-31 کے تحت کم قیمت چھوٹی گاڑیوں کی نئی ’ایل 6 اور ایل 7‘ کیٹیگری متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئی آٹو پالیسی پر اتفاق، درآمدی ڈیوٹیز میں کمی کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق اس تجویز کا مقصد 3 پہیوں والی گاڑیوں اور 660 سی سی چھوٹی کاروں کے درمیان موجود قیمت کے فرق کو کم کرنا ہے تاکہ کم اور متوسط آمدن رکھنے والے افراد بھی 4 پہیوں والی محفوظ سواری حاصل کر سکیں۔

منصوبے کے تحت یہ گاڑیاں ہلکی، کم ایندھن خرچ کرنے والی اور شہری سفر کے لیے موزوں ہوں گی۔ نئی کیٹیگری خاص طور پر موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں اور پہلی بار گاڑی خریدنے کے خواہش مند افراد کو مدِنظر رکھ کر تیار کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ملک میں چھوٹی گاڑیوں کی مقامی تیاری، سرمایہ کاری اور آٹو سیکٹر کی توسیع میں مدد مل سکتی ہے، جبکہ شہری علاقوں میں محفوظ اور سستی سفری سہولت بھی میسر آئے گی۔

مزید پڑھیں:آئندہ بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

واضح رہے کہ یہ تجویز ابھی زیرِ غور ہے اور حکومت کی جانب سے اس کی حتمی منظوری نہیں دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

آزاد کشمیر: 2 کھرب 86 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم سپر ہِٹ ہوگئی، عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

غروب آفتاب دیکھنا صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟ نئی تحقیق میں دلچسپ فوائد سامنے آگئے

اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے 14 قیدی فرار، 4 کو دوبارہ پکڑ لیا گیا

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں