پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئی آٹو پالیسی پر اتفاق، درآمدی ڈیوٹیز میں کمی کا فیصلہ

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگریزی اخبار میں شائع مہتاب حیدر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ 5 سالہ نئی آٹو سیکٹر پالیسی متعارف کرانے پر اتفاق کر لیا ہے، جس کے تحت گاڑیوں کی درآمد پر اوسط ٹیرف کو 2030 تک 10.6 فیصد سے کم کرکے 7.4 فیصد تک لایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق 7 ارب ڈالر کے Extended Fund Facility کے تحت یہ بھی طے پایا ہے کہ درآمدات پر کوئی نیا ریگولیٹری ڈیوٹی عائد نہیں کیا جائے گا، جبکہ آئندہ بجٹ 2026-27 میں اوسط ٹیرف کو 9.5 فیصد تک لانے کی تجویز ہے۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مکمل، قسط جلد مل جائےگی، وزیر خزانہ

نئی آٹو پالیسی یکم جولائی 2026 سے نافذ ہونے کا امکان ہے، جس کا مقصد مقامی پیداوار بڑھانا، پرزہ جات کی لوکلائزیشن کو فروغ دینا اور گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی لانا ہے۔

اس پالیسی کے تحت کسٹمز ڈیوٹی کی شرح زیادہ سے زیادہ 15 فیصد تک محدود کی جائے گی اور موجودہ نظام کی جگہ 4 درجوں (0، 5، 10 اور 15 فیصد) پر مشتمل نیا ٹیرف اسٹرکچر متعارف کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی اصلاحات میں پیش رفت پر اظہار اطمینان

وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت ہارون اختر خان نے کہا کہ آٹو پالیسی حتمی مراحل میں ہے اور جلد وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو پیش کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کی جا چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹیز کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا جبکہ نئی قانون سازی کے تحت گاڑیوں کے لیے ماحولیاتی اور حفاظتی معیارات بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی