ایس سی او اجلاس : روس کا افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی اور منشیات کی بڑھتی پیداوار پر اظہار تشویش

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کو علاقائی سلامتی کے لیے ایک مسلسل خطرہ قرار دیتے ہوئے وہاں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی اور منشیات کی بڑھتی ہوئی پیداوار پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس خطے کی سیکیورٹی کے لیے خطرات، روس کا انتباہ

روسی خبر رساں ادارے تاس اور افغان میڈیا آؤٹ لیٹ آماج نیوز کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکیورٹی کونسل سیکریٹریز کے 21 ویں اجلاس کے دوران سرگئی شوئیگو نے افغانستان کی صورتحال کو رکن ممالک کے لیے ایک سنگین چیلنج قرار دے دیا ہے۔

روسی سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں اس وقت 20 سے زائد دہشتگرد گروہوں سے وابستہ 18 سے 23 ہزار کے قریب جنگجو سرگرم ہیں، جن میں داعش کے تقریباً 3000 دہشتگرد بھی شامل ہیں۔

انہوں نے خاص طور پر شام سے ایغور، تاجک اور ازبک عسکریت پسندوں کی افغانستان منتقلی اور وہاں انتہا پسند انفراسٹرکچر کی توسیع پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ان میں سے بیشتر عسکریت پسند ماضی میں تحریر الشام جیسے گروہوں سے وابستہ رہے ہیں۔

دہشتگردی کے ساتھ ساتھ افغانستان میں مصنوعی منشیات بالخصوص میتھ فیٹامائن (آئس) کی بڑھتی ہوئی پیداوار اور سرحد پار اسمگلنگ کو بھی علاقائی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ

اجلاس کو بتایا گیا کہ سال 2025 میں افغانستان کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدوں پر 30 ٹن سے زائد میتھ فیٹامائن قبضے میں لی گئی، جبکہ ابتر معاشی حالات کے باعث تقریباً 40 لاکھ افراد اب بھی منشیات کی کاشت سے وابستہ ہیں۔

ماسکو کے ان بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ طالبان کے انسداد دہشتگردی کے دعوؤں کے باوجود روس سمجھتا ہے کہ افغانستان میں بین الاقوامی عسکریت پسند نیٹ ورکس سے وابستہ سیکیورٹی خطرات اب بھی موجود ہیں، جن کے اثرات وسطی ایشیا اور پورے خطے تک پھیل سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز