چیک ریپبلک: تیرہویں صدی کی مقدسہ کی چوری شدہ کھوپڑی برآمد، ملزم گرفتار

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیک ریپبلک کی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران تیرہویں صدی کی مشہور مذہبی شخصیت ’سینٹ زیڈیسلاوا‘ وہ کھوپڑی برآمد کرلی ہے جو رواں ہفتے ایک چرچ سے چوری کرلی گئی تھی۔ پولیس نے اس عجیب و غریب چوری کے الزام میں ایک 35 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے تبرک کو دریا برد کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوٹ ڈیجی قلعہ سے نوادرات کی چوری، توپوں کے پرزے غائب

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے ‘جابلونے وی پوجیشتیدی’ نامی قصبے میں واقع تاریخی باسیلیکا (چرچ) سے مقدسہ کی کھوپڑی چوری کی تھی۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے کھوپڑی کو چرچ کے شیشے کے شوکیس سے نکالا اور اسے کنکریٹ کے ایک بلاک میں چھپا دیا تھا۔

 پولیس چیف پیٹر رائٹ کا کہنا ہے کہ ملزم اس مقدس تبرک کی عوامی نمائش کا مخالف تھا اور اسے ’الوداع‘ کہنے کے لیے دریا میں پھینکنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ اگر پولیس ملزم کو وقت پر گرفتار نہ کرتی تو یہ تاریخی تبرک ہمیشہ کے لیے ضائع ہوجاتا۔

سینٹ زیڈیسلاوا 1220 کے قریب پیدا ہوئیں اور محض 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ تیرہویں صدی کی ایک نیک سیرت خاتون تھیں جو اپنی سخاوت اور فلاحی کاموں کی وجہ سے پورے ملک میں مشہور تھیں۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں 1995 میں پوپ جان پال دوم نے انہیں باقاعدہ ‘مقدسہ’ (سینٹ) کا درجہ دیا تھا۔ ان کی باقیات کو ملک کے اہم مذہبی اور تاریخی اثاثوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکندر اعظم کے مجسمہ سمیت سیکڑوں چوری شدہ نوادرات برآمد

تفتیشی افسران کے مطابق یہ چوری اس وقت ہوئی جب چرچ میں عبادت (ماس) شروع ہونے سے تھوڑی دیر قبل سیکیورٹی الارم بند کیا گیا تھا۔ ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شیشہ توڑ کر کھوپڑی نکالی اور فرار ہو گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا پہلے سے کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے، تاہم مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور تاریخی نوادرات کی چوری کے جرم میں اسے 8 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ فی الحال ملزم کو عدالتی تحویل میں رکھا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز