وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی باکو میں ’ورلڈ اربن فورم‘ میں پنجاب کے ہاؤسنگ ماڈل کی پیشکش

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئیں جہاں انہوں نے باکو میں منعقدہ بین الاقوامی ’ورلڈ اربن فورم‘ میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار

فورم میں آمد پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔ مریم نواز شریف آذربائیجان کے صدر کی خصوصی ریاستی مہمان ہیں، جبکہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی گروپ فوٹو بھی بنائی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف باکو اولمپک اسٹیڈیم میں ہونے والی ورلڈ لیڈرز سمٹ سے کلیدی خطاب کریں گی، جس میں وہ پنجاب حکومت کے فلیگ شپ ہاؤسنگ پروگرام ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ کو عالمی سطح پر پیش کریں گی۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں کون سی نئی اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا؟

پنجاب حکومت کا کم لاگت ہاؤسنگ ماڈل پاکستان پویلین میں بین الاقوامی مندوبین کے سامنے بطور کامیاب کیس اسٹڈی بھی پیش کیا جائے گا، جس کا مقصد شہری ترقی اور عوامی رہائش کے شعبے میں پنجاب کے اقدامات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘