پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ایران میں پاکستان کے نامزد سفیر عمران احمد صدیقی نے تہران روانگی سے قبل ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:ایران کو کوئی رعایت دینے کے لیے تیار نہیں، انہیں جلد پتا چل جائےگا کہ کیا ہونے والا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم نے پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تجارت، علاقائی روابط، عوامی روابط اور علاقائی تعاون کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت سفارتی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے قریبی رابطہ اور باہمی اعتماد انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے خطے میں امن، مکالمے اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو بھی اجاگر کیا اور امید ظاہر کی کہ نامزد سفیر عمران احمد صدیقی پاکستان اور ایران کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ ایران میں فوج بھیجیں گے تو امریکا میں سیاسی انقلاب آئے گا، مارجری ٹیلر گرین

نائب وزیر اعظم نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم