اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے اور پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے اشتراک سے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ اس خصوصی تقریب کا انعقاد امریکی سفارت خانے کے اندر کیا گیا، جہاں دونوں ممالک کے سفارتی اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے شرکت کی۔

اس تقریب کا بنیادی مقصد دنیا کے اس سب سے بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کے درمیان ثقافتی، سفارتی اور معاشی روابط کو مزید گہرا کرنا اور دنیا کے سامنے اجاگر کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ ترکی میں لگے گا، ویزوں کا معاملہ اب تک حل نہ ہوسکا

تقریب میں امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر اور پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ مہمان خصوصی کے طور پر وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ سیالکوٹ کی فٹبال تیار کرنے والی کمپنی کے نمائندوں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اعلیٰ حکام سمیت تقریباً 150 مہمان وہاں موجود تھے۔

امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ 2026 کا فیفا ورلڈ کپ امریکا کی خوبصورتی اور عظمت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا زندگی میں ایک ہی بار ملنے والا شاندار موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا بھر سے آنے والے فٹبال شائقین کا خیرمقدم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب 4 جولائی کو امریکا اپنی 250 ویں سالگرہ بھی منا رہا ہوگا۔

نٹالی بیکر نے اس موقع پر ‘امریکن ڈیکیڈ آف اسپورٹ’ یعنی کھیلوں کی امریکی دہائی کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب سے لے کر سال 2034ء تک امریکا کم از کم 10 بڑے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کرے گا، جن میں 2028ء میں لاس اینجلس میں ہونے والے سمر اولمپکس اور پیرالمپکس گیمز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026: سائنسدان 8 برسوں سے کونسی غیر معمولی چیز تیار کر رہے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ ان مقابلوں سے معیشت مضبوط ہوگی اور پاکستان جیسے دوست ممالک کے ساتھ ثقافتی تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ پاکستان کی قومی ٹیم اس ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی، لیکن اس کے باوجود ملک میں فٹبال کا جنون اور جوش و خروش بالکل کم نہیں ہوا ہے۔ شمالی امریکا میں ہونے والے تاریخ کے پہلے 48 ٹیموں کے اس سب سے بڑے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

محسن گیلانی نے مزید کہا کہ فٹبال ایک ایسا کھیل ہے جو پوری دنیا کو متحد کرتا ہے۔ انہوں نے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کی شاندار میزبانی کرنے پر امریکا کی تعریف کی اور 2028 کے اولمپکس اور 2031ء کے رگبی ورلڈ کپ کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے 2031 کے فیفا ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے امریکا، میکسیکو، جمیکا اور کوسٹاریکا کی مشترکہ کوششوں کو بھی سراہا۔

رسمی تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے درمیان یادگاری تحائف کا تبادلہ ہوا اور معروف برانڈ کی جانب سے پاکستان کی دو مایہ ناز خاتون فٹبال کھلاڑیوں کی خصوصی طور پر حوصلہ افزائی کی گئی۔ تقریب کا اختتام ایک تفریحی پینلٹی کک چیلنج سے ہوا، جس میں مہمانوں نے میدان میں اتر کر فٹبال کھیل کر اس جشن کو یادگار بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: عراق نے 40 سال بعد فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا، ترکیہ کا 24 سالہ انتظار ختم

اس خوبصورت شام کی سب سے بڑی خصوصیت سیالکوٹ میں تیار کردہ ایک بہت بڑے فٹبال کی رونمائی تھی، جس کا افتتاح امریکی ناظم الامور اور پی ایف ایف کے صدر نے مل کر کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ورلڈ کپ 2026 سے قبل پاکستانی ویمنز کھلاڑیوں کی ٹی20 رینکنگ میں نمایاں بہتری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم