ایرانی فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ ترکی میں لگے گا، ویزوں کا معاملہ اب تک حل نہ ہوسکا

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا کے سیکریٹری جنرل میٹیاس گرافسٹروم نے استنبول میں ایرانی فٹبال فیڈریشن کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو بہترین اور تعمیری قرار دیا ہے۔ اس اہم بیٹھک کا مقصد 2026 کے ورلڈ کپ میں ایران کی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔

فیفا کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باوجود ایرانی ٹیم اپنے تمام گروپ میچز امریکا میں کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران رواں سال امریکا میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے راضی ہوگیا

فیفا حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی فیڈریشن کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور ٹیم کی آمد کے منتظر ہیں۔ ملاقات میں انتظامی معاملات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔

 ایرانی فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے بتایا کہ تاحال ٹیم کو ویزے جاری نہیں ہوئے، تاہم انہوں نے اس ملاقات کو مثبت قرار دیا ہے۔

ایرانی ٹیم پیر کی صبح تربیتی کیمپ کے لیے ترکی روانہ ہوگی جہاں وہ دو دوستانہ میچز کھیلے گی۔ ٹیم کے 30 رکنی اسکواڈ میں اسٹار کھلاڑی مہدی طارمی شامل ہیں، لیکن سردار آزمون کو جگہ نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران فیفا مذاکرات: عالمی باڈی نے ایران کو 20 مئی کی ڈیڈ لائن دے دی

 کوچ امیر قلعہ نوئی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے کھلاڑیوں کا انتخاب صرف تکنیکی بنیادوں پر کیا ہے،ایران مسلسل چوتھی بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے اور اس بار اس کا بیس کیمپ ایریزونا میں ہوگا۔

 ایران اپنا پہلا میچ 15 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف لاس اینجلس میں کھیلے گا۔ اس کے بعد ایرانی ٹیم بیلجیئم اور مصر کے خلاف میدان میں اترے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp