اٹلی نے اسرائیلی رویے کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا، صمود فلوٹیلا کے گرفتار رضاکاروں کے ساتھ برتاؤ پر معافی کا مطالبہ

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی نے غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والے بحری قافلے ’صمود فلوٹیلا‘ کے گرفتار ارکان کے ساتھ ہونے والے برے سلوک پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اطالوی حکومت نے اس معاملے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے وضاحت کے لیے اسرائیلی سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا غزہ جانے والے صمود فلوٹیلا پر حملہ، پاکستانیوں سمیت 430 رضاکار گرفتار

اطالوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ امداد لے جانے والے قافلے کے گرفتار ارکان کے ساتھ اسرائیل کا روا رکھا جانے والا رویہ کسی طور پر بھی قابلِ قبول نہیں ہے۔ واضح رہے کہ عالمی صمود فلوٹیلا کی تمام کشتیاں اس وقت اسرائیل کی تحویل میں ہیں اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 430 رضاکاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی اور وزیر خارجہ انتونیو تجانی نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اس اسرائیلی کارروائی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ اٹلی فلوٹیلا کے ارکان کے ساتھ ہونے والے اس توہین آمیز سلوک پر تل ابیب سے باقاعدہ معافی کا مطالبہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت صمود فلوٹیلا کے بیشتر کارکنان رہا، 2 تفتیش کے لیے اسرائیل منتقل

دونوں اطالوی رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں مزید کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے رضاکاروں کے خلاف یہ اسرائیلی کارروائی دراصل اطالوی حکومت کی جانب سے کی جانے والی مسلسل درخواستوں کی کھلی بے عزتی ہے۔ اس واقعے کے بعد دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات میں شدید تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی وفد کی ملاقات، پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

سائنسدان اب خلا سے دیکھیں گے زمین کی مسکراہٹ، چین اور یورپی خلائی ایجنسی کا تاریخی بریک تھرو

پانی کا بحران اور سندھ طاس معاہدہ: بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے پاکستان کو سنگین سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا

پاک چین دوستی کے 75 سال: پاکستان 75 روپے کا خصوصی سکہ جاری کرے گا

بنگلہ دیش میں خسرہ کی ویکسین کی قلت، یونیسیف کے انتباہ کو نگران حکومت نے نظرانداز کیا

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا