گوگل نے اسمارٹ عینکیں متعارف کرا دیں، جیمنائی بھی اپڈیٹ

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے اپنی سالانہ کانفرنس ’گوگل آئی او‘ میں اپنے سرچ انجن کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ساتھ مکمل طور پر تبدیل کرنے اور نئی اسمارٹ گلاسز متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل آئی او کانفرنس کا آغاز، اے آئی اپ ڈیٹس سے لے کر اسمارٹ گلاسز تک کیا کچھ متعارف کروایا جاسکتا ہے؟

کمپنی اب ایسے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایجنٹس پر توجہ مرکوز کررہی ہے جو صارفین کے روزمرہ کے پیچیدہ کاموں کو پسِ منظر میں خودکار طریقے سے سنبھال سکیں گے۔ چیف ایگزیکٹو سندر پچائی کا کہنا ہے کہ وہ ان جدید ایجنٹس کی طاقت عام صارفین تک پہنچانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں تاکہ یہ ہر فرد کے لیے کارآمد بن سکیں۔

اس بڑی تبدیلی کے تحت گوگل سرچ باکس کو نئے ’جیمنائی 3.5 فلیش‘ ماڈل کے ساتھ اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ گوگل کی سرچ ہیڈ لز ریڈ کے مطابق یہ نیا سسٹم صارف کے لیے پسِ منظر میں انٹرنیٹ پر خریداری، تحقیق اور اپائنٹمنٹس بک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ اپ گریڈ سرچ انجن کی روایتی خصوصیات اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا بہترین امتزاج ثابت ہوگا۔

ٹیکنالوجی کمپنی نے اسمارٹ گلاسز متعارف کروا کر پہننے کے قابل گیجٹس کی دنیا میں بھی دوبارہ قدم رکھ دیا ہے۔ یہ آواز سے کنٹرول ہونے والی آڈیو گلاسز اینڈرائیڈ ایکس آر ٹیکنالوجی پر بنائی گئی ہیں جن کے لیے واربی پارکر جیسے برانڈز سے شراکت داری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت سے لیس ’گوگل بک‘ متعارف، قیمت کیا ہے؟

رواں سال خزاں کے موسم میں لانچ ہونے والی یہ عینک براہِ راست جیمنائی سے منسلک ہوگی جس سے صارفین ہاتھوں کے استعمال کے بغیر مدد حاصل کرسکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کیا پراسیکیوٹر جنرل ملک کے بادشاہ ہیں؟‘ سانحہ بلدیہ کیس میں التوا مانگنے پر سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس

سپریم کورٹ بار انتخابات، صدر سمیت اہم عہدوں کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

جنوبی افریقہ کی ناوی پلے نے نوبیل امن انعام جیت لیا، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کا اعتراف

پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 3 لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارتی دارالحکومت دہلی قلعہ بن گیا، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات، میٹرو اسٹیشنز اور شاہراہیں بند

ویڈیو

حیدرآباد: سڑکوں کی زبوں حالی اور بیڈ گورننس، اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں اور مقامی مسائل کون حل کرے گا؟

پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟

لانگ مارچ کے دوران خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ: قیمتیں آسمان پر، حکومتی اقدامات پر سوالات

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی