پاکستان نے کویت کو گوادر اور پورٹ قاسم میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری اور پاکستان میں متعین کویتی سفیر ناصر عبدالرحمن جاسر المطیری کے درمیان اہم ملاقات میں میری ٹائم، توانائی اور بندرگاہی انفراسٹرکچر منصوبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں گوادر اور پورٹ قاسم میں سرمایہ کاری کے مواقع، انرجی اسٹوریج منصوبوں اور ایل پی جی و ایل این جی شعبے میں شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے دوران انرجی سٹی منصوبوں، بندرگاہی انفراسٹرکچر اور توانائی ذخیرہ کرنے کے مختلف منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ پاکستان میں خصوصاً گوادر پورٹ اور پورٹ قاسم میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جہاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے کویت کے تعاون سے 45 ہزار ٹن ڈیزل پاکستان پہنچ گیا، علی پرویز ملک کا اظہارِ تشکر

جنید انوار چوہدری نے کویت کو ایل پی جی، ایل این جی اور خام تیل ذخیرہ کرنے کے منصوبوں میں شراکت داری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں جدید انفراسٹرکچر کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں انرجی اسٹوریج قائم کرنے کے ایک بڑے منصوبے پر بھی کام جاری ہے، جس سے توانائی کے شعبے میں مزید استحکام آئے گا۔

کویتی سفیر نے پاکستان کے بحری اور توانائی منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کویتی سرمایہ کار پاکستان میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان اور کویت کے مابین 10 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدوں پر جلد عملدرآمد کی ضرورت ہے، وزیراعظم

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان میری ٹائم سیکٹر میں تعاون بڑھانے، مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارتی روابط مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر بحری امور نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ حکومت پاکستان کویتی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی تاکہ دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 4 ارکان گرفتار

گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ قابل مذمت، پاکستان کا عالمی برادری سے ایکشن کا مطالبہ

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی دہشتگردی اور جارحیت کی ساری کہانی بیان کردی

پنجاب بھر میں ایئر بیسز سمیت تمام ہوائی اڈوں کے گردونواح میں دفعہ 144 کا نفاذ

راکھی ساونت ویسی نہیں جیسی میڈیا دکھاتا ہے، دودی خان کا حیران کن انکشاف

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟