اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3,000 پوائنٹس سے زائد اضافہ

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں خریداری کے دباؤ کے باعث ابتدائی منٹوں میں ہی انڈیکس 3,000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اوپر چلا گیا۔

صبح 10:10 بجے کے قریب بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 167,892.19 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 3,060.77 پوائنٹس یعنی 1.86 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی حملہ مؤخر، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

مارکیٹ میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔

بڑے انڈیکس شیئرز میں اٹک ریفائنری لمیٹڈ، حبکو، ماری پیٹرولیم، او جی ڈی سی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک، فوجی فرٹیلائزر، مسلم کمرشل بینک اور میزان بینک سمیت

متعدد کمپنیوں کے شیئرز مثبت زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

اہم پیش رفت میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال 2027 کے وفاقی بجٹ پر مذاکرات آئندہ دنوں میں جاری رہنے کی توقع ہے، جو حالیہ اسٹاف لیول دورے کے اختتام کے بعد طے پائی۔

گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی، جب سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کے باعث بڑے پیمانے پر خریداری ہوئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1,934.74 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 164,831.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں چِپ سیکٹر کی مضبوط کارکردگی اور جیو پولیٹیکل صورتحال میں جزوی بہتری نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو سہارا دیا۔

برینٹ کروڈ کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ امریکی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے سابق کیوبن صدر راؤل کاسترو پر فوجداری الزامات عائد کردیے

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری

غلط سرجری کیس: وفاقی آئینی عدالت کا پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور سرجن کو نوٹس جاری

لاہور کی سونیا سے عائشہ بننے والی خاتون کیس کا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے والدین کی حوالگی کی درخواست خارج کردی

پیٹرولیم بحران: سبسڈی ادائیگی کیس پر بڑا عدالتی حکمنامہ معطل

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟