امریکی حملہ مؤخر، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر کی جانب سے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کرنے کے فیصلے کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کے باعث منگل کو اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رجحان لوٹ آیا۔

کاروبار کے آغاز کے چند ہی منٹوں میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 9 بج کر 35 منٹ پر انڈیکس 2,357.02 پوائنٹس یعنی 1.46 فیصد اضافے کے ساتھ 164,162.04 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں تیزی مثبت خبروں کے امتزاج کا نتیجہ ہے، صدر ٹرمپ نے پاکستان کی ثالثی میں پیش کی گئی امن تجویز کے بعد ایران کے خلاف فوجی کارروائی روک دی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے خودمختار بانڈز کو ٹوکنائز کرنے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مارکیٹ میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پاور جنریشن کے شعبوں میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔

اٹک ریفائنریز لمیٹڈ، حبکو، ماری انرجیز، او جی ڈی سی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈز، میزان بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ سمیت انڈیکس میں زیادہ وزن رکھنے والے شیئرز سبز زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

واضح رہے کہ گرشتہ روز یعنی پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید فروخت کے دباؤ کا شکار رہی تھی۔

مزید پڑھیں: 2025-26 کی تیسری سہ ماہی میں معیشت کی شرح نمو 3.99 فیصد ریکارڈ

سرمایہ کاروں کے جذبات امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے، جغرافیائی سیاسی بے یقینی اور عالمی سطح پر خام تیل کی بلند قیمتوں کے باعث کمزور رہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 3,791.05 پوائنٹس یعنی 2.29 فیصد کمی کے بعد 161,805.02 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی مارکیٹوں میں بھی منگل کو ملا جلا رجحان دیکھا گیا، امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملہ مؤخر کرنے اور تہران کے ساتھ ممکنہ جوہری معاہدے کے امکانات ظاہر کیے جانے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی آئی، جس سے ایشیائی شیئر بازاروں کو کچھ سہارا ملا۔

صدر ٹرمپ نے پیر کو کہا تھا کہ ایران کی جانب سے واشنگٹن کو نئی امن تجویز بھیجے جانے کے بعد مذاکرات کے لیے وقت دینے کی خاطر حملہ روک دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، کاروبار کے آغاز پر تیزی

برینٹ خام تیل کی قیمت 2 فیصد سے زائد کمی کے بعد 109.41 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جبکہ امریکی خام تیل 1.3 فیصد کمی کے بعد 107.25 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

اگرچہ دونوں کی قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں اب بھی 50 فیصد سے زیادہ بلند ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم