مائیکل جیکسن کا 43 سال پرانا گانا دنیا کا نمبر ون ٹریک کیسے بن گیا؟

جمعہ 22 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کنگ آف پاپ اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار، گیت نگار اور رقاص آنجہانی مائیکل جیکسن کا 43 سال پرانا شہرۂ آفاق گانا Billie Jean ایک بار پھر دنیا بھر میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے لگا۔ حیران کن طور پر یہ کلاسک ٹریک بل بورڈ گلوبل 200 چارٹ پر نمبر ون بن گیا ہے جس نے جسٹن بیبر، بی ٹی ایس اوت ٹیلر سوفٹ جیسے سپر اسٹارز کے گانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

رپورٹس کے مطابق Billie Jean کی مقبولیت میں اچانک اضافے کی بڑی وجہ مائیکل جیکسن کی نئی بائیوپک مائیکل کی ریلیز بنی، جس نے دنیا بھر میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ فلم کے ٹریلرز اور پروموشنل مواد میں اس گانے کو نمایاں طور پر استعمال کیا گیا، جس کے بعد نئی نسل نے بھی اسے بڑے پیمانے پر اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر سننا شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکل جیکسن کی زندگی پر بنی فلم ریلیز، شاندار موسیقی مگر ادھوری کہانی

بل بورڈ گلوبل 200 چارٹ، جو دنیا بھر میں اسٹریمنگ اور ڈیجیٹل مقبولیت کی بنیاد پر تیار کیا جاتا ہے، میں Billie Jean گزشتہ 144 ہفتوں سے موجود تھا، تاہم پہلی بار یہ نمبر ون پوزیشن تک پہنچا ہے۔

یہ گانا Thriller کا حصہ تھا، جسے موسیقی کی تاریخ کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم قرار دیا جاتا ہے۔ Billie Jean کی دنیا بھر میں 18 ملین سے زائد کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں، جبکہ یہ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، فرانس اور کینیڈا سمیت کئی ممالک میں ریلیز کے وقت نمبر ون رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکل جیکسن کی زندگی پر بنی فلم ریلیز، شاندار موسیقی مگر ادھوری کہانی

تازہ رینکنگ میں Beauty and a Beat دوسرے نمبر پر چلا گیا، جبکہ Swim کو بھی پیچھے چھوڑ دیا گیا۔ دوسری جانب ٹیلر سوفٹ کا کوئی بھی گانا اس وقت ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔

مائیکل جیکسن کی بائیوپک کی کامیابی کے بعد ان کے دیگر مشہور گانے بھی دوبارہ عالمی میوزک چارٹس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کر رہے ہیں، جن میں Beat It، Human Nature اور Smooth Criminal شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب