وزیراعظم شہباز شریف چین پہنچ گئے، سی پیک فیز ٹو اور اہم معاہدوں پر پیشرفت متوقع

ہفتہ 23 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف اپنے چار روزہ سرکاری دورۂ چین کے پہلے مرحلے میں چینی شہر ہانگژو پہنچ گئے، جہاں ان کا استقبال چینی اور پاکستانی حکام نے کیا۔ دورے کے دوران سی پیک فیز ٹو، تجارتی تعاون اور مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر پیشرفت متوقع ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ہانگژو کے شیاؤ شین ایئرپورٹ پر صوبہ ژے جیانگ کے نائب گورنر شو وینگوانگ، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک چین دوستی کا جشن، پاکستانی قیادت کا سی پیک اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر زور

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی ژے جیانگ صوبے کے پارٹی سیکریٹری وانگ ہاؤ سے ملاقات ہوگی، جبکہ وہ سی پیک فیز ٹو کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے منعقدہ بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک چین دوستی سمندروں سے گہری، ہمالیہ سے بلند اور اسٹیل سے زیادہ مضبوط ہے، مریم نواز

وزیراعظم مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب میں شریک ہوں گے، جبکہ معروف چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف چینی ای کامرس کمپنی علی بابا کے ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کریں گے، جہاں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کانز فیسٹیول میں پاکستانی فیشن کا ڈنکا، حسین ریہار اور صنم سعید کی شاندار انٹری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل، پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ

میٹا کا فیس بک گروپس کے لیے نئی آزاد ’فورم‘ ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ، ریڈٹ طرز پر مباحثے ہوں گے

عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے حوالے سے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس، 3 سالہ کارکردگی کا بھی جائزہ

الفا براوو چارلی کے ‘کیپٹن کاشف’ کی یادیں: ہیلی کاپٹر کا خطرناک سین جس نے مداحوں کے رونگٹے کھڑے کردیے

ویڈیو

‘بکرا قسطوں پر’، سوفٹ ویئر ہاؤس کے مالک گاہکوں کے لیے یہ آفر کیوں لائے؟

پی ٹی آئی کے کون سے رہنما احتجاجی سیاست کے حق میں ہیں اور کون سے مخالف؟

نومسلم آسکر براؤن کا پہلا حج: ایک روحانی اور جذباتی تجربہ

کالم / تجزیہ

ڈونلڈ ٹرمپ کی قربانی

نریندر مودی صحافیوں سے کیوں خوفزدہ ہیں؟

عورت اور مرد کی کشمکش