ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) محمد سرفراز ورک نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام اہل وطن کو عیدالاضحیٰ مبارک ہو، اور اس موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جامع ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، اغوا شدہ کمسن بچی ایبٹ آباد سے بحفاظت بازیاب
سی ٹی او کے مطابق عید کے تینوں دن 400 سے زائد ٹریفک افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اہم شاہراہوں اور پکنک پوائنٹس پر ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کی روک تھام کے لیے خصوصی دستے تعینات کیے جائیں گے۔
سی ٹی او اسلام آباد محمد سرفراز ورک کا عیدالاضحیٰ پر ٹریفک پلان کا اعلان: 400 سے زائد اہلکار تعینات، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ@alihamzaisb pic.twitter.com/f17de5aiJt
— Media Talk (@mediatalk922) May 27, 2026
انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے گریز کریں، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پکنک پوائنٹس پر صرف مختص پارکنگ استعمال کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ٹریفک کا نظام بہتر انداز میں چلایا جا سکے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس کا عیدالاضحیٰ کے لیے سخت سیکیورٹی پلان جاری
سی ٹی او محمد سرفراز ورک نے کہا کہ شہری اپنی عید خوش اسلوبی سے منائیں، پولیس ان کی سہولت اور حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔














