لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح کو 8 سال مکمل

بدھ 27 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم نے آج ہی کے دن 2018 میں انگلینڈ کے تاریخی میدان لارڈز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ یہ فتح کئی حوالوں سے یادگار ثابت ہوئی، کیونکہ 1995 کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب انگلینڈ قومی کرکٹ ٹیم اپنے ہوم سیزن کا پہلا ٹیسٹ میچ ہاری تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس تاریخی کامیابی کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ 2018 کے لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، جو شائقینِ کرکٹ کے لیے ایک ناقابلِ فراموش لمحہ تھا۔

لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولرز نے انتہائی عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ محمد عباس کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 184 اور دوسری اننگز میں 242 رنز پر آؤٹ کیا، جبکہ 64 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین آفریدی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے

اس تاریخی فتح میں محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی کی باؤلنگ نے اہم کردار ادا کیا، جبکہ بیٹنگ میں امام الحق اور حارث سہیل نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp