امریکا نے فٹبال ورلڈ کپ کے دوران ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی

جمعہ 29 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن یعنی ایف اے اے نے اعلان کیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچز اور متعلقہ فین ایونٹس کے دوران امریکا بھر میں ڈرونز اڑانے پر پابندی ہوگی تاکہ سیکیورٹی

کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

ایف اے اے کے مطابق میچ کے دنوں میں اسٹیڈیمز کے گرد 3 ناٹیکل میل کے دائرے اور زمین سے 3 ہزار فٹ کی بلندی تک ہر قسم کی فضائی سرگرمی، بشمول ڈرونز، ممنوع ہوگی، الا یہ کہ ایئر

ٹریفک کنٹرولرز کی جانب سے خصوصی اجازت دی گئی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ: امریکا نے ایرانی فٹبال ٹیم کو قیام کی اجازت نہیں دی، ٹیم میکسیکو میں رہے گی

اسی طرح ملک بھر میں ہونے والے فین ایونٹس کے اطراف ایک ناٹیکل میل کے دائرے اور ایک ہزار فٹ کی بلندی تک ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد رہے گی۔

ایف اے اے نے خبردار کیا ہے کہ بغیر اجازت ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون آپریٹرز کو ایک لاکھ ڈالر تک جرمانے، فوجداری مقدمات اور ڈرون ضبط کیے جانے کا سامنا کرنا پڑ

سکتا ہے۔

ادھر ایف بی آئی نے بھی اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ اسٹیڈیمز کے اطراف اضافی سکیورٹی کیلئے خصوصی ڈرون مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔

نیویارک پولیس کمشنر جیسیکا ٹش نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ محکمہ پولیس کو وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر بڑے ایونٹس کے دوران ممکنہ ڈرون خطرات سے نمٹنے کے نئے اختیارات دیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران 6.5 ملین ڈالر مالیت کا ڈرون مخالف سازوسامان خریدا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026: سائنسدان 8 برسوں سے کونسی غیر معمولی چیز تیار کر رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ڈرونز کو آسانی سے ‘جنگی ہتھیار’ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، اسی لیے امریکا کی 250ویں سالگرہ سمیت مختلف بڑے ایونٹس کے دوران نیویارک ہائی الرٹ پر ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں ایئرپورٹس اور کھیلوں کے مقابلوں کے قریب ڈرونز کے واقعات پر قانون سازوں اور حکام کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

گزشتہ برس ایک شخص نے بالٹی مور میں جنوری 2025 کے این ایف ایل اے ایف سی چیمپئن شپ میچ کے دوران ممنوعہ فضائی حدود میں ڈرون اڑانے کا جرم قبول کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی لیک آڈیو کال سامنے آگئی

کان کنی تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا، بی جے پی رہنما سمیت 3 افراد زندہ جل کر ہلاک

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) نے 37 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

’تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو روکا‘، ایران-امریکا معاہدے کے بعد پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی فوجی سازوسامان واپس لے سکتے ہیں، ٹرمپ

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ