بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے ایک پرانے انٹرویو کے بعض حصوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے جس پر سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ آصف کے 2025 میں ندیم ملک کو دیے گئے ایک انٹرویو کے مختصر کلپس کو مختلف بھارتی پلیٹ فارمز پر دوبارہ شیئر کیا جا رہا ہے جن میں ان کے بیانات کو اصل پس منظر سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو اس کا جغرافیہ بدل دیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کردیا
انٹرویو میں خواجہ آصف نے واضح کیا تھا کہ پاکستان کسی بھی ایسے معاہدے یا اقدام کا حصہ نہیں بنے گا جو اس کے بنیادی نظریات سے متصادم ہو اور اس حوالے سے کوئی نئی پیش رفت یا انیشی ایٹو زیرِ غور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایسے فریقین کے ساتھ بیٹھنا مشکل ہے جن پر اعتماد ممکن نہ ہو، اور اس حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح اور غیر مبہم ہے۔
This old clip ( Oct 2025 ) of Pakistan's Defense minister has created interesting discussions and has been picked up by various international media outlets. Surprisingly, nobody seems to exercise due diligence with respect to its context and timing. pic.twitter.com/Oze0OU0Xoh
— Ammar Solangi (@fake_burster) May 28, 2026
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2025 کی یہ پرانی ویڈیو اچانک بھارتی میڈیا کے لیے موضوع بحث بن گئی ہے تاہم اس کی اصل صورتحال اور وقت کے سیاق و سباق کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے بعض صارفین اور مبصرین نے بھی نشاندہی کی ہے کہ بین الاقوامی میڈیا کو اس طرح کے مواد کو رپورٹ کرتے وقت درست تحقیق اور سیاق و سباق کو مدنظر رکھنا چاہیے تاکہ غلط فہمی اور غیر ضروری بحث سے بچا جا سکے۔















