یوٹیوبر عادل راجا کا گھناؤنا چہرہ پھر بے نقاب، اسرائیلی اخبار کو پاکستان مخالف انٹرویو دے ڈالا

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا‘۔ ملک سے باہر بیٹھ کر وطن عزیز پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے بھگوڑے یوٹیوبر عادل راجا کا اصل چہرہ سامنے آگیا۔

بھگوڑے عادل راجا نے اسرائیلی اخبار کو پاکستان مخالف انٹرویو دے دیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یوٹیوبر پر تنقید کے نشتر برسائے جا رہے ہیں۔

’تہمت لگا کے ماں پہ جو دشمن سے داد لے

ایسے سخن فروش کو مر جانا چاہیے‘

مزید پڑھیں: برطانوی عدالت نے عادل راجا کے دعوے مسترد کردیے، پروفیشنل جھوٹا قرار

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں عادل راجا نے کہاکہ ان کا پہلا انٹرویو اس ہفتے کے اختتام پر اسرائیلی اخبار مشپاخہ (Mishpacha) میں شائع ہوگا۔

عادل راجا نے کہاکہ انہوں نے پہلی مرتبہ اسرائیلی صحافی یوسف حائم کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی ہے۔

ان کے بقول یہ ایک پیشہ ورانہ اور کھلا تبادلہ خیال تھا جس میں کسی قسم کی سفارتی مصلحت یا پابندی شامل نہیں تھی۔

عادل راجا کا کہنا تھا کہ اس گفتگو کے دوران دونوں جانب پائے جانے والے کئی غلط تصورات کو زیرِ بحث لایا گیا اور باہمی تفہیم کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ انٹرویو کئی اہم پہلوؤں کو سامنے لائے گا اور قارئین کے لیے دلچسپی کا باعث بنے گا۔

عادل راجا کی ٹوئٹ سامنے آنے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھگوڑے یوٹیوبر کو آڑے ہاتھوں لے لیا، اور شدید تنقید کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے کا اصل چہرہ سامے آگیا ہے۔

مزید پڑھیں: ریاست مخالف بیانیہ، حکومت نے یوٹیوبر عادل راجا پر بڑی پابندی عائد کردی

واضح رہے کہ یوٹیوبر عادل راجا تواتر کے ساتھ پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، اور باہر بیٹھ کر ریاستی اداروں کے خلاف تنقید کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

لبنان جنگ بندی پراتفاق ہونے کے بعد امریکا، ایران مذاکرات دوبارہ تیز رفتاری سے شروع ہو گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

طالبان کے مکس سگنلز پر اعتبار کرنا خطرناک ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستانی طلبہ کے لیے بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپس کا اعلان

ملک میں گدھوں اور خچروں سمیت دیگر مویشیوں کی تعداد میں اضافہ

ویڈیو

ایم پی ایز نے بغاوت کردی، کیا سہیل آفریدی کی کرسی خطرے میں ہے؟

بھارت ایک بار پھر شوق پورا کرلے، افواج پاکستان جواب دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر دفاع کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر ردعمل

یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

کالم / تجزیہ

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں

کوئٹہ سے تل ابیب تک