وزیر اعظم شہبازشریف کی میٹ فریڈرکسن کو تیسری مرتبہ ڈنمارک کی وزیراعظم بننے پر مبارکباد

بدھ 3 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہبازشریف نے میٹی فریڈرکسن کو مسلسل تیسری بار ڈنمارک کی وزیراعظم منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دفاع پر سمجھوتا سنگین غلطی تھی، ڈنمارک کے اعتراف نے پاکستان کا مؤقف درست ثابت کردیا

 اپنے ایک خصوصی تہنیتی پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے ڈنمارک کی نو منتخب قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ وہ پاکستان اور ڈنمارک کے مابین قائم دیرینہ دوستی اور کثیر الجہتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے وزیراعظم میٹی فریڈرکسن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور ڈنمارک عالمی امن، پائیدار ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے یکساں اور مشترکہ عزم رکھتے ہیں، جو دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی مضبوط بنیاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوامِ متحدہ: پاکستان اور ڈنمارک امن مشنز کی بہتری کے لیے تعاون پر متفق

اپنے پیغام کے آخر میں وزیر اعظم نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ میٹی فریڈرکسن کی قیادت میں پاکستان اور ڈنمارک کے باہمی تعلقات مزید فروغ پائیں گے جس کے ثمرات دونوں ممالک کے عوام کی باہمی خوشحالی اور فائدے کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

کراچی: لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران 2 مجسمے برآمد، ماہرین نے تحقیق شروع کر دی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب