گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان، پولنگ 2اگست کو ہوگی

بدھ 3 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق بلدیاتی انتخابات 2اگست کو ہوں گے۔

گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر راجا شہباز خان نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران خطے میں طویل عرصے سے التوا کا شکار بلدیاتی انتخابات کی نئی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پولنگ 2 اگست کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات سبوتاژ کرنے کے لیے پی ٹی آئی افراتفری پر اتر آئی

چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کا مکمل شیڈول جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز)، ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران (اے آر اوز) کا تقرر کر دیا گیا ہے۔

 انتخابی شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران کی جانب سے 6 جون کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا، جبکہ امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی 9 جون سے 15 جون تک وصول کیے جائیں گے۔

 یہ انتخابات یونین کونسلز، ڈسٹرکٹ کونسلز، ٹاؤن کمیٹیز، میونسپل کمیٹیز اور میونسپل کارپوریشنز کی سطح پر منعقد ہوں گے، جن کی حد بندیوں کا عمل لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 کے تحت پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

راجا شہباز خان نے پریس کانفرنس میں نئی انتظامی ساخت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں گلگت بلتستان کے شہری علاقوں میں صرف میونسپل کمیٹیز ہوا کرتی تھیں، تاہم اب نئے نظام کے تحت شہری علاقوں کو ٹاؤن کمیٹیز، میونسپل کمیٹیز اور میونسپل کارپوریشنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

خطے کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات کے انعقاد پر مختلف خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا کیونکہ رواں ماہ 15 یا 16 جون سے محرم الحرام کا آغاز ہورہا ہے اور چہلم جیسے مذہبی ایام کے باعث سیاسی قائدین کو یہ فکر لاحق تھی کہ اگر انتخابات جون میں نہ ہوئے تو یہ ستمبر یا اکتوبر تک مؤخر ہو سکتے ہیں، تاہم الیکشن کمیشن نے اگست کی تاریخ کا اعلان کر کے تمام ابہام ختم کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں آخری بار بلدیاتی انتخابات 22 سال قبل سنہ 2004 میں منعقد ہوئے تھے، جس کے بعد اب نئی حلقہ بندیوں کے تحت مقامی حکومتوں کی تشکیل کے لیے ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں عام انتخابات 7 جون کو ہوں گے، شیڈول جاری

 اس سے قبل بلدیاتی انتخابات رواں سال 14 فروری کو شیڈول تھے تاہم خطے میں موسم کی شدید خرابی اور برف باری کے باعث انہیں غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’معرکہ حق‘ ٹی20 کرکٹ میچ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام الیون نے جیت لیا، سیلیبریٹیز الیون کو شکست

سونا امریکی بانڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا ریزرو اثاثہ بن گیا

پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب، ایک سال میں کتنے افراد بینکنگ نظام کا حصہ بنے، حیران کن اعدادوشمار

طالبان حکومت سے فرار ہونے والی افغان خواتین فٹبالرز کی بین الاقوامی میدانوں میں شاندار واپسی

کراچی آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ورلڈ کلچر فیسٹیول، 140 ممالک کے ایک ہزار فنکار شرکت کریں گے

ویڈیو

علیمہ خان نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بجٹ پیش کرنے سے کیوں روکا؟

ایران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے پر اتفاق کر لیا، مستقبل میں مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کا امکان ہے، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھی مختلف تجاویز شامل کی جا رہی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی