بیروت پر حملہ ہوا تو مشرقِ وسطیٰ کی جنگ دوبارہ بھڑک اٹھے گی، ایران کی اسرائیل کو سخت وارننگ

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے بیروت پر حملہ کیا تو پورے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ دوبارہ شدت اختیار کر سکتی ہے اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ اسرائیلی افواج کو لبنان سے انخلا کرنا ہوگا۔

لبنانی ٹی وی چینل ’المیادین‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کو لبنان کے محاذ سے الگ نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ دونوں محاذ آغاز ہی سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران، امریکا اور اسرائیل کشیدگی، آسیان کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ بیروت پر کسی بھی حملے کے خطرناک نتائج ہوں گے اور یہ جنگ کے مکمل دوبارہ آغاز کا سبب بن سکتا ہے۔ عراقچی کے مطابق ایران کی مسلح افواج اسرائیل کی جانب سے بیروت پر حملے کی صورت میں جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لبنان میں جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیلی افواج کا لبنانی علاقوں سے انخلا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا حقیقی خاتمہ اسی وقت ممکن ہوگا جب اسرائیل ان علاقوں کو خالی کرے جن پر اس نے قبضہ کر رکھا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی اور لبنانی سفارت کاروں کے درمیان واشنگٹن میں براہِ راست مذاکرات کا دوسرا روز جاری تھا۔ یہ مذاکرات لبنان میں جاری کشیدگی کے آغاز کے بعد ہونے والے چوتھے دور کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران، امریکا مذاکرات: یورپی یونین بھی پاکستان کے کردار کی معترف لیکن مسئلے کا حل تاحال تاخیر کا شکار کیوں؟

دوسری جانب نیتن یاہو نے مذاکرات سے قبل امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کا اور امریکی صدر کا مشترکہ مقصد حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا اور لبنان کو عسکریت سے پاک بنانا ہے۔

ادھر لبنان کی طاقتور تنظیم حزب اللہ براہِ راست مذاکرات کی مخالفت کر رہی ہے اور اسے اپنے مؤقف کے منافی قرار دے رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے تازہ بیان نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے اور اگر بیروت یا جنوبی لبنان میں فوجی کارروائیاں تیز ہوئیں تو مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر وسیع تر جنگ کے خطرے سے دوچار ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی: پاکستان اور بھارت سیمی فائنل میں آمنے سامنے

آبنائے ہرمز اور منجمد اثاثوں پر پیشرفت، امریکا ایران سمجھوتے کی راہ ہموار

گیس صارفین کے لیے بڑی خوشخبری متوقع، مقامی گیس کی کم قیمتوں کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی تیاری

اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا

پنجاب زرعی میکانائزیشن کے نئے دور میں داخل، کاشتکاروں کے لیے گرین ٹریکٹرز اور جدید مشینری کی فراہمی کا دائرہ وسیع

ویڈیو

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

گلگت بلتستان: ووٹرز کی آسانی اور انتخابی آگاہی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

سیاست ہمارے خون میں شامل ہے، مشاہداللہ (مرحوم) کی صاحبزادی لامعہ مشاہد نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے