گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں مجموعی طور پر 403 امیدوار میدان میں تھے۔ اب تک سامنے آنے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی دو نشستوں پر کامیابی حاصل کر چکی ہے، جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی اپنے نام کی ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں مجموعی طور پر 403 امیدواروں نے قسمت آزمائی کی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی اعتراضات مسترد: گلگت بلتستان ہمارا داخلی معاملہ، کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع خطہ ہے، پاکستان
الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں 1391 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں 551 کو انتہائی حساس اور 349 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 9 لاکھ 58 ہزار 480 رجسٹرڈ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، جبکہ 24 انتخابی نشستوں کے لیے 400 سے زائد امیدوار مدمقابل ہیں۔
سیاسی جماعتوں کے امیدواروں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 23، مسلم لیگ (ن) کے 22، استحکامِ پاکستان پارٹی کے 15، پاکستان مسلم لیگ کے 11 اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 9 امیدوار شامل ہیں۔ مجلس وحدت المسلمین کے 7، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے 6، 6 امیدوار انتخابی دوڑ میں شریک ہیں، جبکہ 266 آزاد امیدوار بھی مختلف حلقوں سے قسمت آزما رہے ہیں۔

انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مقامی پولیس، گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور پنجاب پولیس کے اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ مختلف انتخابی حلقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فلیگ مارچ بھی کیا ہے۔
صوبے بھر کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر صبح سے ہی ووٹرز کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔ شہری اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے قطاروں میں کھڑے رہے جبکہ پولنگ کا عمل بغیر کسی تعطل کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔
مختلف حلقوں کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں موصول ہونے والے تازہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ جی بی اے 1 گلگت 1 کے 80 پولنگ اسٹیشنز میں سے 76 کے نتائج سامنے آ چکے ہیں، جن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین 10 ہزار 490 ووٹ حاصل کرکے سب سے آگے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد شفیق الدین 6 ہزار 245 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
حلقہ جی بی اے 2 گلگت 2 کے 91 پولنگ اسٹیشنز میں سے 27 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حفیظ الرحمان 4 ہزار 129 ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جمیل احمد 2,695 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 3 گلگت 3 میں 82 میں سے 71 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہو چکے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید سہیل عباس 7,035 ووٹ لے کر سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد اقبال 6,487 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 4 نگر 1 کے تمام 53 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج مکمل ہو چکے ہیں، جن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 7,530 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب وزیری 6,491 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
گلگت بلتستان الیکشن ،پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے،،ووٹوں کی گنتی شروع،گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے 24 حلقوں کےلئے 9لاکھ ووٹرز نےحق رائے دہی استعمال کیا pic.twitter.com/zLSpxNlLdO
— Gulnaz Mubeen (@ga_asif) June 7, 2026
حلقہ جی بی اے 5 نگر 2 کے 32 پولنگ اسٹیشنز میں سے 15 کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار جہانگیر شاہ 1,108 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جاوید علی منوا 838 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
حلقہ جی بی اے 6 ہنزہ کے 88 پولنگ اسٹیشنز میں سے 77 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار نیک نام کریم 5,612 ووٹ حاصل کرکے سرفہرست ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امتیاز الحق 4,540 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 7 اسکردو 1 کے تمام 31 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی 4,337 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال حسین خان 3,891 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ جی بی اے 8 اسکردو 2 میں 70 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ 3,746 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے محمد کاظم 3,265 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 9 اسکردو 3 کے تمام 54 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہو چکے ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد 6,314 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 6,106 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ جی بی اے 10 اسکردو 4 کے 51 پولنگ اسٹیشنز میں سے 9 کے نتائج کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مشتاق حسین 1,059 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ناصر علی خان 947 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 11 کھرمنگ کے 51 پولنگ اسٹیشنز میں سے 11 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اقبال حسن 1,607 ووٹ حاصل کرکے سبقت لیے ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شجاعت حسین 897 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 12 شگر کے 71 پولنگ اسٹیشنز میں سے 66 کے نتائج موصول ہو چکے ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 11,663 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے راجہ محمد اعظم خان 7,667 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 13 استور 1 کے 57 پولنگ اسٹیشنز میں سے 36 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا فرمان علی 4,368 ووٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ آزاد امیدوار شاہدہ 4,312 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 14 استور 2 کے 51 پولنگ اسٹیشنز میں سے 35 کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد فاروق 4,300 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے شمس الحق لون 3,865 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
حلقہ جی بی اے 15 دیامر 1 کے 51 پولنگ اسٹیشنز میں سے 11 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد دلپزیر 1,426 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ولی الرحمان 996 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 16 دیامر 2 میں 42 پولنگ اسٹیشنز میں سے 8 کے نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے عتیق اللہ 1,302 ووٹ کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد انور 1,069 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 17 دیامر 3 کے 46 پولنگ اسٹیشنز میں سے 11 کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد نسیم 2,244 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جے یو آئی (ف) کے رحمت خالق 1,128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
حلقہ جی بی اے 18 دیامر 4 کے 32 پولنگ اسٹیشنز میں سے 28 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمان 4,068 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے گلبر خان 3,736 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 19 غذر 1 میں 78 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 کے نتائج موصول ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ظفر محمد 3,320 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار نواز خان ناجی 3,017 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 20 غذر 2 کے 69 پولنگ اسٹیشنز میں سے 25 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار صفدر علی شیرازی 2,827 ووٹ لے کر سرفہرست ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نذیر احمد 2,713 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 21 غذر 3 میں 60 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار امان علی 5,169 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے غلام محمد 3,195 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
حلقہ جی بی اے 22 گھانچے 1 کے تمام 58 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل ہو چکے ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد ابراہیم ثنائی 9,308 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عاشق حسین 8,052 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان میں انتخابی مہم عروج پر، اقتدار کا تاج کس کے سر سجے گا؟
حلقہ جی بی اے 23 گھانچے 2 کے 50 پولنگ اسٹیشنز میں سے 42 کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار انور علی 10,829 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار عبد الحمید 2,992 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
حلقہ جی بی اے 24 گھانچے 3 کے تمام 46 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اسد شفیق 8,092 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 5,072 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔












