قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ایک بار پھر مؤخر، اب 9 جون کو ہوگا

پیر 8 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا آج ہونے والا اہم اجلاس ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا ہے اور اب یہ اجلاس 9 جون کو منعقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی تاریخ میں یہ تبدیلی تیسری مرتبہ کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل بھی اجلاس کا شیڈول 2 مرتبہ تبدیل کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مؤخر، بجٹ کب پیش ہوگا؟

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہونا تھا، تاہم حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان بجٹ سے متعلق جاری مشاورت کے باعث اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمراں اتحادی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان بجٹ کے مختلف امور پر مشاورت رات گئے تک جاری رہی۔

دونوں اتحادی جماعتوں نے بجٹ تجاویز اور مالی معاملات پر مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ دوبارہ تبدیل کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اب قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کل 9 جون کو صبح ساڑھے 11 بجے وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: نور محمد دمڑ کو قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں شرکت مہنگی پڑگئی

اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی اور اقتصادی اہداف سمیت اہم مالی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں حکومتی اتحادیوں کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے اور بجٹ کے مختلف نکات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ترک اپوزیشن پارٹی کے میئر اردال بشکچی اوغلو کرپشن کے الزام میں گرفتار

پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

لائیوآئین کا آرٹیکل 5 واضح طور پر کہتا ہے کہ وفاداری صرف ریاست ہوگی، کسی قومیت سے نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘