عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اپنی والدہ پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا ہے۔ یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب نشے کی حالت میں گاڑی چلانے (DUI) کے شبہے میں ان سے پولیس نے تفتیش کی۔
پولیس کی جانب سے جاری کی گئی گفتگو کے مطابق افسران نے برٹنی اسپیئرز کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے خطرات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے اپنی والدہ کے ماضی کے ایک مبینہ ٹریفک حادثے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ نے ایک سائیکل سوار کو ٹکر ماری تھی لیکن انہیں کبھی گرفتار نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز گرفتار، وجہ کیا بنی؟
برٹنی اسپیئرز نے گفتگو کے دوران کہا کہ ان کی والدہ ایک حادثے میں سائیکل سوار کی موت کی ذمہ دار تھیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور سوال اٹھایا کہ آخر میری والدہ کو سزا کیوں نہیں دی گئی؟
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ لن اسپیئرز نے اپنی 2008 کی یادداشت Through the Storm میں اس مہلک ٹریفک حادثے کا ذکر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برٹنی اسپیئرز کا بڑا فیصلہ، گرفتاری کے بعد بحالی مرکز میں داخل
انہوں نے لکھا کہ سڑک بارش کی وجہ سے پھسلن کا شکار تھی اور جیسے ہی میں موڑ کاٹ رہی تھی ایک لمحے میں نے دیکھا کہ دو نوجوان لڑکے سڑک پر سائیکل چلا رہے ہیں۔ اس لمحے مجھے محسوس ہوا کہ میں ایک کو ضرور ٹکر ماروں گی کیونکہ میری گاڑی رک نہیں سکے گی چاہے میں بریک کتنی بھی زور سے لگاؤں۔ ایک لڑکا بچ گیا لیکن اس کا 12 سالہ دوست ٹکرا گیا۔
آخرکار برٹنی اسپیئرز نے جرم قبول کر لیا اور انہیں 12 ماہ کی پروبیشن کی سزا سنائی گئی۔ برٹنی کے وکیل کے بیان میں کہا گیا اپنے جرم کے اعتراف کے ذریعے برٹنی نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا ہے۔














