راول جھیل میں نایاب فلیمنگوز کا شکار، جنگلی حیات کے تحفظ پر سوالات

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کئی برس بعد راول جھیل میں نظر آنے والے نایاب مہاجر آبی پرندے فلیمنگوز کے غیر قانونی شکار کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں مبینہ طور پر 10 سے 12 فلیمنگوز کا شکار کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ گزشتہ ہفتے راول جھیل کے اطراف پیش آیا جہاں بعض شکاریوں نے مقامی افراد کی مبینہ معاونت سے ان مہاجر پرندوں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: F-6 کیفے کی مبینہ ڈانس پارٹی تنازعے کا شکار، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج

واقعے کے بعد اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے شواہد اکٹھے کیے۔ ابتدائی تحقیقات میں ایسے شواہد بھی ملے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ پرندوں کو موقع پر ہی پکایا اور استعمال کیا گیا۔

محکمے کے ایک سینیئر افسر کے مطابق جائے وقوعہ سے فلیمنگوز کے جسمانی باقیات برآمد ہوئی ہیں، جو اس بات کی ابتدائی تصدیق کرتی ہیں کہ یہاں غیر قانونی شکار اور ممکنہ طور پر ان کا استعمال بھی کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ واقعے کے وقت، مقام اور اس میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 یہ واقعہ جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق قوانین پر عملدرآمد پر ایک بار پھر سوالات اٹھا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت: غیر قانونی شکار پر ملزم کو 2 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

واضح رہے کہ فلیمنگوز دنیا کے خوبصورت اور نایاب مہاجر آبی پرندوں میں شمار ہوتے ہیں جو طویل فاصلے طے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور عموماً جھیلوں اور دلدلی علاقوں میں قیام کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار