گلگت: غیر قانونی شکار پر ملزم کو 2 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

منگل 4 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت وائلڈ لائف ہیڈکوارٹر نے غیر قانونی شکار کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے کارگاہ نالے میں شکاری کو گرفتار کر لیا۔

خفیہ اطلاع ملنے پر رینج فاریسٹ آفیسر مبشر وائلڈ لائف ہیڈکوارٹر کی قیادت میں فیلڈ اسٹاف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران ملزم محب اللہ ولد محمد مصطفی کو موقع پر حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے پر 3 افراد گرفتار

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے شکار شدہ جانور کا گوشت، ایک عدد 7 ایم ایم رائفل اور کارتوس برآمد کر کے ضبط کر لیے گئے۔

markhow ibex hunting

گرفتار ملزم کو فوری طور پر مجسٹریٹ وائلڈ لائف گلگت کی عدالت میں سمری ٹرائل کے لیے پیش کیا گیا، جہاں سماعت کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

عدالت نے شواہد اور اقبالی بیان کی روشنی میں ملزم محب اللہ کو 2 لاکھ روپے جرمانہ اور 2 سال قید کی سزا سنائی۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی شکار کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی