مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر 4.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی 2026 کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر 4.251 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مئی میں ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر 20.2 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 15.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال 26-2025 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران مجموعی ترسیلاتِ زر 38.1 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں موصول ہونے والے 34.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں  9.2 فیصد زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ 2026: سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلاتِ زر کی توقع

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترسیلاتِ زر میں یہ مضبوط اضافہ بنیادی طور پر عید کے موقع پر ہونے والی موسمی رقوم کی آمد کے باعث ہوا، کیونکہ تہواروں کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانی عموماً زیادہ رقوم وطن بھیجتے ہیں۔

ادارے نے توقع ظاہر کی ہے کہ مالی سال 26-2025 کے اختتام تک ترسیلاتِ زر 41 ارب ڈالر کے ہدف سے کچھ زیادہ رہیں گی۔

ماہرین کے مطابق مالی سال 2026 کے پہلے 11 ماہ کے دوران اوسط ماہانہ ترسیلاتِ زر 3.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ اوسط 3.2 ارب ڈالر تھی، جو سالانہ بنیاد پر تقریباً 9 فیصد بہتری کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر کی قسط موصول، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

انہوں نے کہا کہ اس بہتری کے پیچھے کئی ساختی عوامل کارفرما ہیں، جن میں بیرونِ ملک ملازمت کے لیے جانے والے پاکستانیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد، حوالہ و ہنڈی کے غیر رسمی نظام سے بینکاری کے رسمی ذرائع کی جانب منتقلی اور انٹربینک مارکیٹ میں زرمبادلہ کے نسبتاً مستحکم نرخ شامل ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں حالیہ جغرافیائی و سیاسی پیش رفت نے بھی ترسیلاتِ زر کے بہاؤ میں اضافے کو تقویت دی ہے۔

 سعودی عرب سر فہرست

مئی 2026 کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ 1.025 ارب ڈالر وطن بھیجے، یہ رقم گزشتہ سال مئی میں بھیجے گئے 914 ملین ڈالر کے مقابلے میں 12 فیصد جبکہ اپریل 2026 کے 842 ملین ڈالر کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے۔

متحدہ عرب امارات سے موصول ہونے والی ترسیلاتِ زر سالانہ بنیاد پر 33 فیصد اضافے کے ساتھ 754 ملین ڈالر سے بڑھ کر 1.007 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ ماہانہ بنیاد پر ان میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں : ملکی معیشت کے اہم اشاریے توقعات سے زیادہ تیزی سے بہتر ہوئے، گورنر اسٹیٹ بینک

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے مئی 2026 کے دوران 645 ملین ڈالر وطن بھیجے، جو اپریل کے 564 ملین ڈالر کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہیں۔

امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مئی میں 350 ملین ڈالر بھیجے گئے، جو اپریل کے 317 ملین ڈالر کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہیں۔

اسی طرح یورپی یونین میں شامل ممالک سے آنے والی ترسیلاتِ زر مئی میں 466 ملین ڈالر رہیں، جو اپریل کے 432 ملین ڈالر کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک بھر میں کل سے بارشوں، آندھیوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی حیران کن کمی، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید، تحقیقات کا حکم

سزائے موت کالعدم،سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان بری کر دیے

قومی اقتصادی کونسل: وفاق اور صوبوں کے لیے 4,715 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟