بی بی سی کی بلوچستان معدنیات رپورٹنگ پر سوالات، حقائق مسخ کرنے کا الزام

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں معدنیات کے شعبے سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹنگ پر بعض حلقوں نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ رپورٹنگ میں حقائق کو مخصوص زاویے سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی معدنیات، کان کنی اور اس سے وابستہ کاروباری سرگرمیوں میں مقامی افراد کا کردار نظر انداز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سیندک منصوبے میں بلوچستان کو کتنی رائلٹی ملی؟

اعتراض کرنے والے حلقوں کے مطابق بلوچستان سے نکلنے والی معدنیات، جن میں کوئلہ، ماربل اور گرینائیٹ شامل ہیں، بڑی حد تک مقامی افراد کی نگرانی اور شراکت سے چل رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کانوں کی لیز مقامی لوگوں کے پاس ہے، جبکہ کان کنی سے لے کر مزدوری، ٹھیکوں اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بھی مقامی بلوچ اور پشتون افراد وابستہ ہیں۔

ناقدین کے مطابق بلوچستان کی کئی سیاسی شخصیات بھی کان کنی کے شعبے سے منسلک رہی ہیں اور اس شعبے میں ان کے کاروباری مفادات موجود ہیں۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ بعض افراد کے پاس بلوچستان میں کانوں کی لیز، جبکہ صنعتی یونٹس حب اور تجارتی مراکز کراچی میں قائم ہیں۔

بی بی سی کی جانب سے بلوچستان میں معدنیات سے متعلق صورتحال کو اس انداز میں پیش کرنا کہ عسکریت پسند تنظیموں کی کارروائیوں کے پیچھے کوئی سیاسی یا عوامی محرومی کا جواز موجود ہے، حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔

اعتراض کرنے والے حلقوں نے مؤقف اختیار کیا کہ بلوچستان میں دہشتگرد تنظیمیں مقامی صنعتوں اور کاروباری افراد سے مبینہ طور پر بھتہ وصول کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور ترقیاتی سرگرمیوں کو متاثر کر کے اپنے بیانیے کو تقویت دینا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور سعودی عرب کا معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق

دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بیانیے کی جنگ بھی جاری ہے، جہاں بعض عناصر کے مطابق بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور ان کے حامی ذرائع ابلاغ کے ذریعے اپنے مؤقف کو تقویت دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریاض ایئر کی باقاعدہ پروازوں کا آغاز، پہلی بوئنگ 787 ڈریم لائنر لندن پہنچ گئی

پاکستان اور مصر کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال

آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا میں نگراں دور کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیدیا

کروڑوں روپے کا منصوبہ مگر ناقص تعمیر، کراچی میں ناقص تعمیراتی کام کی ویڈیو وائرل

صومالیہ میں پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری، معاملہ انتہائی پیچیدہ مگر حکومت متحرک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ویڈیو

صومالیہ میں پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری، معاملہ انتہائی پیچیدہ مگر حکومت متحرک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بجٹ 27-2026 سے خواتین کی کیا توقعات ہیں؟

پیپلز پارٹی سے صرف ایک نشست کم، گلگت بلتستان میں حکومت ن لیگ بنائے گی، خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

اسرائیل کی ملٹری ڈاکٹرائن

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا