پاکستان اور مصر کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مسلسل بات چیت اور سفارتی روابط ناگزیر ہیں۔ گفتگو کے دوران موجودہ علاقائی پیش رفت پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے پاکستان کی خطے میں ثالثی اور سفارتی کوششوں کو سراہا جبکہ دونوں فریقین نے اس امید کا اظہار کیا کہ جاری کوششیں جلد کسی باہمی سمجھوتے اور دیرپا امن کی راہ ہموار کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کی نیویارک میں چینی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

ترجمان کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو رواں ماہ مصر میں ہونے والے ریجنل فور (R-4) ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کر لی۔

دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں قریبی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp