وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے 23ویں فیفا ورلڈ کپ کے آغاز پر دنیا بھر کے فٹبال شائقین کو مبارکباد دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کھیل ایک ایسی چیز ہے جو مختلف ملکوں اور ثقافتوں کے لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی نہ کرسکنے کے باوجود پاکستان اس میگا عالمی مقابلے کے لیے ناگزیر کیوں ہے؟
وزیرِ اعظم نے میگا ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والے ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو اور اس میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دنیا بھر کے شائقین کو مبارکباد کا پیغام
A very special day for football fans around the world as the 23rd FIFA World Cup kicks off today.
This global event is a celebration of sport’s unique ability to bring people together across borders, cultures, and nationalities. I extend my best wishes to the host nations USA,…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 11, 2026
وزیرِ اعظم نے خاص طور پر اس بات کا ذکر کیا کہ اس عالمی میلے میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں کھیل کے لیے استعمال ہونے والی آفیشل فٹ بال ’ٹریونڈا‘ پاکستان میں بنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026: سائنسدان 8 برسوں سے کونسی غیر معمولی چیز تیار کر رہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ یہ بالز پاکستان میں تیار ہونا ہمارے ملک کے کاریگروں کی مہارت اور بہترین کام کا ثبوت ہے۔ شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ یہ ٹورنامنٹ دنیا بھر میں دوستی، اتحاد اور کھیلوں کے فروغ کا ذریعہ بنے گا۔














