مدینہ منورہ میں 1774 مزید آثار دریافت، حضرت عمرؓ سے منسوب نایاب کتبہ بھی سامنے آگیا

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے مدینہ منورہ کے علاقے المہد گورنری میں 1774 نئے تاریخی آثار دریافت کیے ہیں، جن سے خطے کی قدیم تہذیبی اور اسلامی تاریخ کے اہم شواہد سامنے آئے ہیں۔

سعودی ہیریٹیج اتھارٹی کے مطابق یہ دریافت آثار قدیمہ کے سروے اور تلاش کے دو مراحل مکمل ہونے کے بعد سامنے آئی، جن میں ابتدائی اسلامی دور سے لے کر قدیم زمانوں تک پھیلے تاریخی مقامات اور نشانات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی وادی لجب: قدرت کا حیرت انگیز شاہکار

دریافت ہونے والے اہم ترین آثار میں ایک نایاب چٹانی کتبہ بھی شامل ہے جس پر عبارت درج ہے: ’اللہ دنیا اور آخرت میں عمر بن الخطاب کا والی ہے‘۔ حکام کے مطابق یہ کتبہ ابتدائی اسلامی تاریخ سے تعلق رکھنے والا ایک اہم اثری ثبوت ہے جو حضرت عمر بن الخطابؓ کی شخصیت سے جڑے تاریخی اور مذہبی پہلوؤں کی نشاندہی کرتا ہے۔

ہیریٹیج اتھارٹی نے کہا کہ المہد گورنری میں ملنے والے آثار اس خطے سے گزرنے والی مختلف تہذیبوں کی تاریخ بیان کرتے ہیں۔ ادارے کے مطابق یہاں موجود ہر نقش اور پتھر ماضی کے ایک دور کی کہانی محفوظ کیے ہوئے ہے، جسے تحقیق کے ذریعے سامنے لایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار