ٹرمپ خاندان سے منسلک سیاحتی منصوبے کے خلاف البانیہ میں بڑے پیمانے پر احتجاج

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں ہزاروں افراد نے ٹرمپ خاندان سے منسلک اربوں ڈالر کے مجوزہ سیاحتی منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ محفوظ قدرتی علاقے میں لگژری ہوٹل اور سیاحتی مرکز کی تعمیر ماحولیات اور جنگلی حیات کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک بار پھر عظیم جنرل قرار دے دیا

احتجاج میں شریک افراد نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ ان کا مؤقف ہے کہ منصوبے کے لیے قدرتی ذخیرے کی زمین استعمال کی جا رہی ہے، جس سے علاقے کی قدرتی خوبصورتی اور سیاحت متاثر ہوگی۔

احتجاج کا سلسلہ ایک ہفتے سے جاری ہے اور حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر تعمیراتی سرگرمیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد عوامی ردعمل میں شدت آ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایرانی قیادت کے ساتھ معاہدہ طے پا جانے اور حملہ منسوخ کرنے کا اعلان

دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ منصوبے کی ابھی حتمی منظوری نہیں دی گئی اور عوام کے خدشات بے بنیاد ہیں، تاہم ماحولیاتی اثرات کے باعث یورپی حکام بھی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp