وفاقی بجٹ میں انفرااسٹرکچر اور توانائی منصوبوں کے لیے بھاری فنڈز کی تجویز

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ میں ملک بھر کے بڑے ترقیاتی اور ترجیحی منصوبوں کے لیے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق قومی شاہراہ این-25 (کوئٹہ) کی تعمیر و اپ گریڈیشن کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ سکھرتا حیدرآباد موٹر وے منصوبے کے لیے 30 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ 27-2026 آج پیش کیا جائے گا، کن اہم معاملات پر توجہ رہے گی؟

دستاویزات کے مطابق ایم ایل ون ریلوے منصوبے کے لیے 25 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ سندھ کوسٹل ہائی وے اور مہران ہائی وے کے لیے بالترتیب 25 ارب اور 21 ارب روپے مختص کرنے کی تجاویز دی گئی پیں۔

توانائی اور آبی وسائل کے شعبے میں مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے 26 ارب روپے اور داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے 21 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جبکہ کراچی بلک واٹر سپلائی منصوبے کے لیے 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس میں کمی کی تجویز زیر غور، مہتاب حیدر

تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی اہم فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق دانش اسکولز کی تعمیر کے لیے 22 ارب روپے جبکہ وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے لیے 3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج ساڑھے 17 ہزار ارب روپے مالیت کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

راولاکوٹ دھرنے میں ٹی ٹی پی اور ایکشن کمیٹی کا مبینہ گٹھ جوڑ، پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان