کیا پالتو کتے یا بلی کے ساتھ سونا صحت کے لیے نقصان دہ ہے؟ جدید تحقیق کا انکشاف

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک حالیہ سائنسی تحقیق اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ بستر شیئر کرنے والے افراد میں نیند کا معیار دیگر لوگوں کے مقابلے میں واضح طور پر خراب پایا گیا ہے اور ایسے لوگ بے خوابی (انسومنیا) کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

جرنل ‘سائنٹیفک رپورٹس’ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 1,591 امریکی بالغوں کا جائزہ لیا گیا، جس سے یہ معلوم ہوا کہ تقریباً 47.6 فیصد مالکان اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ ایک ہی بستر پر سوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سال کے صحت مند ’ریزولیوشنز‘ بہتر نیند کی کنجی بن سکتے ہیں، تحقیق

حیرت انگیز طور پر، عمر اور آمدنی جیسے عوامل کو مدنظر رکھنے کے بعد بھی یہ بات سامنے آئی کہ پالتو جانوروں کے ساتھ سونے سے نیند بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

اس تحقیق کا سب سے دلچسپ اور حیران کن پہلو یہ تھا کہ نیند پر پڑنے والے یہ منفی اثرات صرف کتوں کے مالکان میں دیکھے گئے، جبکہ بلیوں کے مالکان کی نیند اس سے متاثر نہیں ہوئی۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ کتوں کا زیادہ وزن، ان کی مسلسل حرکات و سکنات اور مالک کے سونے کے انداز کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی کوشش نیند میں خلل کا باعث بنتی ہے۔

اس کے برعکس، بلیاں عام طور پر کم وزنی ہوتی ہیں اور انسانی حیاتیاتی گھڑی (بائیولوجیکل کلاک) کی زیادہ پروا نہیں کرتیں، حالانکہ ایک پرانی تحقیق یہ بھی بتاتی ہے کہ بلیوں کے مالکان سوتے وقت ٹانگوں میں جھٹکے لگنے کی شکایت زیادہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھاری کمبل میں اچھی نیند کیوں آتی ہے؟

طبی ماہرین کے مطابق، پالتو جانوروں کے ساتھ سونے کے جہاں کچھ نقصانات ہیں، وہاں اس کے کچھ نفسیاتی فوائد بھی ہیں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ کے مطالعے ظاہر کرتے ہیں کہ پالتو جانور کو پیار کرنے سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے، تناؤ پیدا کرنے والے ہارمون ‘کورٹیسول’ کی سطح گرتی ہے اور سکون بخش ہارمون ‘آکسی ٹوسن’ خارج ہوتا ہے، جو خاص طور پر تنہائی یا ذہنی دباؤ کے شکار مریضوں کے لیے مفید ہے۔

تاہم امریکی اکیڈمی برائے الرجی اور دمہ کے مطابق، 30 فیصد الرجی کے مریضوں میں پالتو جانوروں کے بالوں اور خشکی کی وجہ سے نیند ٹوٹنے کا مسئلہ عام ہے، جبکہ سی ڈی سی نے پسوؤں کی وجہ سے ہونے والے ‘کیٹ اسکریچ فیور’ جیسے خطرات سے بھی خبردار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی